ہفتہ, ستمبر 14, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجے ایس ایم یو کے طلباو طالبات میں ایچ ای سی اسکالرشپس...

جے ایس ایم یو کے طلباو طالبات میں ایچ ای سی اسکالرشپس کے چیکس تقسیم

جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے طلباو طالبات میں ایچ ای سی اسکالرشپس برائے 2023 کے چیکس تقسیم کردیئے گئے۔ جامعہ کے انچارج اسٹوڈنٹس افیئر ز کی جانب سے جاری نوٹیفکیشن کے مطابق ایچ ای سی اسکالرشپس کے لئے جامعہ کے مختلف شعبہ جات کے طلباوطالبات نے درخواستیں دی تھیں تاہم اسکروٹنی کے بعد میرٹ پرپورا اترنے والے8 پروگرامز کے 36 طلباو طالبات میں ایچ ای سی اسکالرشپس برائے 2023 کے چیکس اور پے آرڈر تقسیم کردیئے گئے ہیں۔

اس سلسلے میں جناح سندھ میڈیکل یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر امجدسراج میمن نے کہاکہ آپ کے پاس دنیا میں حقیقی تبدیلی لانے کی صلاحیت ہے،میں جانتا ہوں کہ آپ اس اسکالرشپ کو اپنی تعلیم جاری رکھنے اور اپنے مقاصد کو حاصل کرنے کے لیے استعمال کریں گے اور میں امیدکرتا ہوں کہ آپ اپنے خوابوں کو کبھی ترک نہیں کریں گے

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین