صفحہ اولتازہ ترینمحکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا انوکھا کارنامہ

محکمہ کالج ایجوکیشن سندھ کا انوکھا کارنامہ

پہلی مرتبہ کراچی کے دو گرلز کالجز میں باضابطہ طور پر مرد اساتذہ کا بحثیت پرنسپل تبادلہ کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق ”کالج ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ“ نے گریڈ 19 کے ایسوسی ایٹ پروفیسرز کے تبادلوں اور تقرّریوں کا اختیار چیف سیکریٹری سے سیکریٹری کالج ایجوکیشن کو منتقل ہونے کے بعد من مانیوں کا آغاز کردیا ۔

کالج ایجوکیشن ڈپارٹمنٹ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر غلام عمر میرانی کو گورنمنٹ ڈگری گرلز کالج قصبہ کالونی جبکہ مرد ایسوسی ایٹ پروفیسر نادر علی کلوڑ کو گورنمنٹ گرلز کالج شرافی گوٹھ کا پرنسپل تعینات کیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ یہ خلصتاً گرلز کالجز ہیں اور یہاں ماضی میں خاتون پرنسپل ہی تعیّنات رہی ہیں۔ مزید یہ کہ عوام الناس کو دھوکا دینے اور من مانی پر پردہ ڈالنے کی غرض سے جاری کردہ نوٹیفکیشن میں ”گرلز” کا لفظ نکال دیا گیا ہے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا
Are you human? Please solve:Captcha


مقبول ترین