جمعہ, نومبر 22, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپروفیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا اسد جمال کا بورڈ آف گورنرز میں خیر...

پروفیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کا اسد جمال کا بورڈ آف گورنرز میں خیر مقدم

مستحق طالب علموں کی پیشہ ورانہ تعلیم میں معاونت کرنے والے غیر منافع بخش ادار ے پروفیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن (پی ای ایف) نے اسد جمال کی بورڈ آف گورنرز میں تعیناتی کا اعلان کیا ہے۔ گڈ پلانٹ فاﺅنڈیشن اور ای پلانٹ کیپٹل کے چیئرمین اسد جمال سیلیکون ویلی میں انتہائی کامیاب سرمایہ کار اور معروف سماجی کارکن کے طوپر وسیع تجربہ رکھتے ہیں۔

پی ای ایف کے ٹرسٹیز اور بورڈ آف گورنرز نے اسد جمال کا بورڈ میں پرتپاک خیرمقدم کرتے ہوئے 2015 سے غیر متزلزل حمایت پر اظہار تشکر کیا ہے۔جمال کے پی ای ایف کےلئے مضبوط عزم کا اظہار ان کی طرف سے ہر سال دےے جانے والے عطیات میں مسلسل اضافہ کے ذریعے ہوتا ہے۔ ان کی سخاوت کی بدولت سینکڑوں مستحق طالب علموں کوپیشہ ورانہ کیئر کی اپنی خواہشات کی تکمیل اور اپنے اور اپنے خاندان والوں کےلئے ایک روشن مستقبل کی تشکیل کرنے کےلئے خودمختاربنانے میں مددملی۔

مالی سال 2022-23میں اسد جمال پی ای ایف کے سب سے بڑے ڈونر بن گئے جنہوں نے500سے زائد اسکالرشپس کےلئے معاونت فراہم کی۔ان اسکالرشپس سے مستحق طالب علموں کو معیار تعلیم اور ناقابل تصور مواقعوں تک رسائی فراہم کرکے ان کی زندگیاں بدل گئیں۔ اسد جمال کی شاندار خدمت اور عزم کو خراج تحسین پیش کرنے کےلئے پی ای ایف فخر سے ” پی ای ایف۔ اسد جمال اسکالرسپش پروگرام“ متعارف کرارہا ہے۔“

بورڈ آف گورنرز میں اپنی شمولیت پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے اسد جمال نے کہا کہ پروفیشنل ایجوکیشن فاﺅنڈیشن کے بورڈ آف گورنرز میں شامل ہونا میرے لئے ایک اعزاز ہے۔تعلیم طبقات کی فلاح وبہبود اور ان کی زندگیوں کو بہتربنانے کیطاقت رکھتی ہے۔ میں مستحق طلباءکو خودمختار بنانے اور ان کے خوابوں کو پایہ تکمیل تک پہنچانے میں ان کی مدد کرنے کےلئے پی ای ایف کے ساتھ کام کرنے کےلئے پرعزم ہوں۔ہم مل کر قوم کے مستقبل کے حوالے سے مثبت اثرات مرتب کرسکتے ہیں۔

پی ای ایف بورڈ آف گورنرز میں اسد جمال کی بیش بہابصیرت اور رہنمائی کے منتظرہیں۔ ان کا وسیع تجربہ اور فلاحی کاموں کےلئے ان کا غیر متزلزل جذبہ مستحق لوگوں کوتعلیمی مواقع فراہم کرنے کے لئے پی ای ایف کے مشن کو مضبوط بنائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین