اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپولینڈ کے پروفیسرز کا وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کیمیاء کا دورہ

پولینڈ کے پروفیسرز کا وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ کیمیاء کا دورہ

کراچی : پولینڈ کے ریکٹر پروفیسر ڈاکٹر حب پال جرجی سبروسکی اور وائس ریکٹر ڈاکٹر حب پال نے وفاقی اردو یونیورسٹی شعبہ کیمیاء کی تجربہ گاہوں ، کتب سیمینار لائبریری اور کمرہ آلات کا دورہ کرتے ہوئے کیمیاء میں جاری تحقیقی کام میں گہری دلچسپی ظاہر کی۔

خصوصاً Electro Chemistry, Synthesis, Isolation, Biodisel Synthesis اور ماحولیاتی کیمیاء میں نئے ایجاد کردہ Quantum Dots کا استعمال ، چیئرمین شعبہ کیمیاء پروفیسر ڈاکٹر عبدالمجید خان نے پولینڈ کے پروفیسرز کے ساتھ مشترکہ تحقیقی کام کرنے کی خواہش ظاہر کی کہ یونیورسٹی آف وارمیا اور مازوری پولینڈ اور شعبہ کیمیاء جامعہ اردو کے درمیان مشترکہ تحقیقی کام کا آغاز کیا جا سکے جس سے اساتذہ اور طلبہ دونوں مستفید ہونگے ۔

اس موقع پر شعبہ کیمیاءکے اساتذہ اور غیر تدریسی عمال بھی موجود تھے جنہوں نے پولینڈ کے پروفیسرز سے مشترکہ تعلیمی سرگرمیاں شروع کروانے کی درخواست کی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین