جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتعارفایم ایس اوکا 14 اگست loveپاکستان کے عنوان سے منانے کااعلان

ایم ایس اوکا 14 اگست loveپاکستان کے عنوان سے منانے کااعلان

وطن کے استحکام پر سمجھوتہ کرناتحریک آزادی کے شہیدوں کے خون سے غداری ہے وطن میں جاری بیرونی سازشوں کو ناکام بنانے میں
طلباء کو اپناکرداراداکرناہوگا۔مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان 14 اگست یوم آزادی کوLOVEپاکستان کے عنوان سے منائے گی، قیام پاکستان قدرت کا حسین تحفہ ہے جو لازوال قربانیوں کے بعد عمل میں آیا، پاکستان ہمارے اسلاف کی بے پناہ قربانیوں کا ثمرہے ہمیں اس کی قدر کرنی چاہئے۔

ان خیالات کااظہار ناظم اطلاعات ایم ایس اوپاکستان عمرفاروق نے اپنے جاری کردہ میں کیا۔ انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس او پاکستان14 اگست کی مناسبت سے ملک بھر کے تعلیمی اداروں میں لوّ پاکستان طلبہ ریلیاں نکالے گی اوریونیورسٹیزمیں،استحکام پاکستان میں،طلبہ کاکردار کے عنوان سے سیمینارز کا اہتمام کیا جائے گا،جس سے ایم ایس او پاکستان کے مرکزی و صوبائی ذمہ دران خطاب کریں گے۔

انہوں نے کہا 15اگست کو انڈیا مردہ باد کے طور پر منایا جائے گا اور اس سلسلے میں کراچی،حیدرآباد،
سکھر،کوئٹہ،ملتان،جھنگ،لاہور،پشاور،راولپنڈی اسلام آباد،مظفرآباد،مانسہرہ گلگت میں انڈیا مردہ باد احتجاجی ریلیاں نکالی جائیگی۔ناظم اطلاعات ایم ایس اوپاکستان عمرفاروق نے میڈیا کو جاری بیان میں مزید کہا ہے کہ LOVEپاکستان کے عنوان سے تقریبات اور ریلیوں کے انعقاد کا مقصد نسل نو شہدائے پاکستان کی لازوال قربانیوں سے آگاہ کرنا ہے کہ مدینہ کے بعد مملکت خداداد پاکستان وہ واحد ریاست ہے جو خالصتاََ اسلام کے نام پر معرض وجود میں آئی جس کے لیے لاکھو ں کی تعداد میں مسلمانان برصغیر نے جانوں کی قربانی دے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین