جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں14اگست کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں مکمل

گومل یونیورسٹی میں14اگست کی تقریبات کے حوالے سے تیاریاں مکمل

گومل یونیورسٹی میں 14اگست 2023ء کے حوالے سے ہونیوالی تقریب کی تمام ترتیاریاں مکمل کر لی گئیں۔تقریب کے مہمان خصوصی وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ ہونگے۔ تقریب کا آغاز14اگست کی صبح گومل یونیورسٹی کی جامعہ مسجد میں قرآن خوانی سے ہو گا اور بعد ازاں پرچم کشائی اور سائرن بجایا جائے گا ۔ گومل یونیورسٹی سیکیورٹی کے چاک و چوبند دستے پرچم کو سلامی دینگے۔ 14اگست کے حوالے سے ہونیوالی مرکزی تقریب ڈاکٹرعبدالقدیر خان آڈیٹوریم میں منعقد ہو گی اور آخر میں 14اگست 2023ء کا کیک کاٹا جائے گا۔واضح رہے کہ گومل یونیورسٹی کے مین گیٹ اور دیگر اہم عمارات پر رات کو برقی قمقموں ںسے چراغاں بھی کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین