اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی ہاسٹل فیس پاکستان کی دیگر...

گومل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی ہاسٹل فیس پاکستان کی دیگر یونیورسٹی سے انتہائی کم ہے،پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان

پرووسٹ گومل یونیورسٹی ڈاکٹر سمیع اللہ خان کی زیر صدارت ہاسٹلز وارڈن کی میٹنگ کا انعقاد ہوا جس میں گومل یونیورسٹی کے تمام ہاسٹلز کے وارڈنز نے شرکت کی۔میٹنگ سے خطاب کرتے ہوئے پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان نے کہا کہ گومل یونیورسٹی میں طلبہ و طالبات کی ہاسٹل فیس پاکستان کی دیگر یونیورسٹی سے انتہائی کم ہے کیونکہ گومل یونیورسٹی میں سالانہ فیس لاگو ہے اور باقی تمام یونیورسٹیز میں سمسٹرز کے حساب سے ہوتی ہے اور ساتھ ہی ضروریات زندگی کی تمام تر سہولیات دیگر یونیورسٹیوں سے انتہائی بہترین اور مناسب ہیں جس کا تمام تر سہرا وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹرشکیب اللہ کو جاتا ہے۔

پرووسٹ نے مزید کہا کہ ہاسٹلز میں طلبہ و طالبات کوبہترین رہائش کی فراہمی کیلئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا انتہائی مشکور ہوں جن کی وجہ سے ہاسٹلز کی تزئین و آرائش اور تمام تر انتظامات جاری ہے۔پرووسٹ کا مزید کہنا تھا کہ سمر سمسٹر کے طلبا کیلئے ہاسٹلز15اگست2023ء سے جبکہ ریگولر طلبا کیلئے ہاسٹلز یکم ستمبر2023ء سے کھول دیئے جائیں گے لہٰذا وہ طلبا جن کے ذمہ ہاسٹلز کے واجبات ہیں وہ جلد از جلد اپنے ہاسٹلز واجبات جمع کروا دیں بصورت دیگر واجبات ادائیگی نہ ہونے پر کسی بھی طلبا کو ہاسٹلز میں رہنے کی اجازت نہیں دی جائے گی۔

پرووسٹ کا مزید کہنا تھا کہ گومل یونیورسٹی کے ہاسٹلز میں منشیات کے استعمال پر سخت پابندی ہے اور اگر کوئی بھی طالبعلم منشیات جیسی لعنت میں ملوث پایا گیا تو اس کے خلاف سخت ترین قانونی کارروائی عمل میں لائے گی۔ پرووسٹ ڈاکٹر سمیع اللہ خان کا مزید کہنا تھا کہ طلبا کے ہاسٹلز میں رہنے کیلئے تمام تر سہولیات میسر کرنے کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں تاکہ طلبا جب ہاسٹلز میں آئیں تو ان کو کسی بھی قسم کی تکالیف یا مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین