جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینملک دشمن غنڈوں کا جامعہ کراچی کے نہتے طلبہ پر حملہ، دو...

ملک دشمن غنڈوں کا جامعہ کراچی کے نہتے طلبہ پر حملہ، دو طلبہ شدید زخمی، ہسپتال منتقل

طلبہ پر حملہ کرنے والوں کا تعلق قوم پرست تنظیم سندھی شاگرد ستھ سے ہے، زخمی طلبہ اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے کارکنان ہیں۔

جامعہ کراچی ملک دشمن نظریات کو پروان چڑھانے والی اور جامعہ کراچی کی ساخت کو نقصان پہنچانے والی گنڈاگرد تنظیم کا جامعہ کراچی کی نجی کینٹین پر حملہ کیا گیا۔ طلبہ پر بڑی تعداد میں حملہ کیا گیا، جس میں اسلامی جمعیت طلبہ جامعہ کراچی کے دو کارکنان شدید زخمی ہوئے۔

زخمی کارکنان کو جامعہ کراچی کے کلینک سے فرسٹ ایڈ دینے کے بعد فل فور جناح ہسپتال منتقل کیا گیا ہے۔جامعہ کراچی میں موجود سندھی شاگرد ستھ طلباء میں خوف و ہراس پھیلانا چاہتی ہے۔

سندھی شاگرد ستھ نے پچھلے سال بھی جامعہ کراچی میں ملکی آزادی کے جشن میں منائے جانے والے پروگرامات کو سبوتاژ کرنے کی کوشش کی تھی۔

اس سال بھی ماہ اگست شروع ہوتے ہی ملک دشمن نظریات رکھنے والا گروہ "سندھی شاگرد ستھ” نے جامعہ کراچی کے پُرامن ماحول میں خوف و ہراس پھیلانے کی کوشش کی ہے۔

سندھی شاگرد ستھ کی یہ حرکات ان کے گھناؤنے عزائم کو واضح کرتی ہے، ان کا اصل مقصد جامعہ کراچی میں انتظامیہ اور طلبہ و طالبات کی جانب سے ملکی آزادی کے جشن کو ملیامیٹ کرنا اور خوف و ہراس پھیلانا ہے۔

اسلامی جمعیت طلبہ، جامعہ کراچی انتظامیہ سے مطالبہ کرتی ہے کہ اس شر پسند گروہ کے خلاف سخت کارروائی کرے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین