پاکستان شریعت کونسل کے امیر مولانا مفتی محمد رویس خان ایوبی، جنرل سیکرٹری مولانا زاہد الراشدی،نائب امیر اول مولاناعبدالقیوم حقانی،نائب امیر دوم مولاناعبدالرزاق،نائب امیر سوم مولانارشیداحمددرخواستی،سرپرست مولانا تنویر الحق تھانوی، سیکرٹری اطلاعات مولانا عبدالرؤف محمدی اور دیگر نے جڑانوالہ واقعہ کو افسوسناک قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ اس طرح کے واقعات اسلام کی حقیقی تعلیمات سے دوری کا نتیجہ ہیں، ہمارے مذہب میں اقلیتوں کے حقوق کا تحفظ کیا گیا ہے، غیر مسلموں کے ساتھ ناروا سلوک کی بھی گنجائش نہیں.
انہوں نے کہا کہ توہین مذہب کے نام پر اقلیتی برادری پر تشدد، املاک کو نقصان پہچانے کے اقدامات دنیا بھر میں اسلام اور پاکستان کو بدنام کرنے کا سبب ہیں جس کا کوئی بھی محب اسلام اور محب وطن تصور بھی نہیں کر سکتا ،شریعت کونسل کے رہنماؤں نے واقعہ کی شفاف تحقیقات کر کے ذمہ داروں کو کیفرکردار تک پہنچانے کا مطالبہ کیا۔
دریں اثنا پاکستان شریعت کونسل اسلام آباد کے امیر مولانا رمضان علوی، پنجاب کے امیرمفتی محمد نعمان پسروری،امیر صوبہ سندھ مولانا قاری اللہ داد،امیر گلگت بلتستان مولانا ثناءاللہ غالب ،امیر کے پی کے مولانا عبدالحفیظ محمدی، ڈپٹی سیکرٹری جنرل مولانا شبیر احمد کاشمیری،ڈپٹی سیکرٹری اطلاعات پرفیسر حافظ منیر احمد،امیر ملکہ کوہسار مری مولانا قاسم عباسی،قانونی مشیر ذوالفقار گل ایڈووکیٹ، سیکرٹری پنجاب مولانا قاری عثمان رمضان،سیکرٹری مالیات سعید احمد اعوان،سیکرٹری اطلاعات پنجاب مولانا امجد محمود معاویہ،گوجرانوالہ کے امیر مولانا صاحبزادہ نصرالدین خان عمر، جنرل سیکرٹری اسلام آباد مولانا حافظ علی محی الدین،جنرل سیکرٹری کے پی کے مفتی جعفر طیار،سیکرٹری اطلاعات آزاد کشمیر مولانا عطاء اللہ علوی ،جنرل سیکرٹری سندھ مولانا ڈاکٹر سیف الرحمن آرائیں،ڈپٹی سیکرٹری جنرل پنجاب حافظ عبید الرحمن معاویہ اور دیگر نے بھی جڑانوالہ واقعہ کی شدید الفاظ میں مذمت کی ہے۔