Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینڈیجیٹل لرننگ کو بڑھانے کے لیے ایچ ای سی اور کورسیرا کا...

ڈیجیٹل لرننگ کو بڑھانے کے لیے ایچ ای سی اور کورسیرا کا اشتراک

کراچی (پ،ر)ہائر ایجوکیشن کمیشن، پاکستان اور کورسیرا ڈیجیٹل لرننگ اینڈ سکلز اینرچمنٹ انیشیٹو (ڈی ایل ایس ای آئی)پاکستان میں ڈیجیٹل لرننگ کو بڑھانے کے لیے شراکت داربن گئے ہیں۔ اس اقدام کا مقصد روایتی تدریس اور جدید مہارت کے تقاضوں کے درمیان فرق کو ختم کرنا ہے۔

اس کے ذریعے طلباء اپنے علم میں اضافہ کر سکتے ہیں اور اپنے گھر سے عالمی معیار کی مہارتیں حاصل کر سکتے ہیں۔شراکت داری کاایک اور اہم مقصد پاکستانی طلباء کو جدید ترین ڈیجیٹل سیکھنے کے وسائل سے فائدہ اٹھاتے ہوئے تعلیمی اور کیریئر کے بے مثال مواقع فراہم کرنابھی ہے۔اسی سلسلے میں ملک بھر کے مختلف اعلیٰ تعلیمی اداروں کے فوکل پرسنز کی انتھک کوششوں کو سراہنے کے لیے، HEC کے علاقائی مرکز کراچی میں ایک تربیتی اور آگاہی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

اس موقع پر جاوید علی میمن،ڈائریکٹر،انچارج ایچ ای سی ریجنل سینٹر کراچی کا کہنا تھا کہ ہراعلیٰ تعلیمی ادارہ ڈیجیٹل لرننگ کو فروغ دینے اور پاکستان میں تعلیمی منظر نامے کو بڑھانے میں اہم کردارادا کر سکتا ہے،ہمارا عزم ہے کہ کورسیرا کے ساتھ ایچ ای سی کی شراکت داری کے ذریعے پاکستان میں تعلیمی انقلاب لایا جائے۔

انہوں نے کہا کہ (ڈی ایل ایس ای آئی) کے ذریعے ہم اپنے طلباء کو عالمی سطح پر معروف اداروں سے اعلیٰ معیار کی پیشہ ورانہ قابلیت تک رسائی حاصل کرنے کے لیے بااختیار بنا رہے ہیں، جس سے ان کی صلاحیتوں میں اضافہ بھی ہو رہا ہے۔ انہوں نے کورسیرا کے فوکل پرسنز کو معلومات فراہم کرنے اور اہل درخواست دہندگان کو بروقت منظوری دینے میں ان کے کردار کی تعریف کی۔

انہوں نے بتایا کہ (ڈی ایل ایس ای آئی)اقدام کو ویبنارز، آن لائن میٹنگز، اور لائیو سیشنز کے ذریعے مزید فروغ دیا گیاہے، جس سے کورسیرا کے آن لائن سیکھنے کے وسائل کے فوائد کی وسیع تر تفہیم کو ممکن بنایا گیاہے۔

ریجنل ڈائریکٹر نے ایچ ای سی کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر مختار احمد کو سرپرستی کرنے پر خراج تحسین پیش کیا کہ انہوں نے ہمارے طلباء کو اعلیٰ معیار کی تعلیم اور تحقیق کے مواقع فراہم کرنے کے لیے (ڈی ایل ایس ای آئی)جیسے جدید اقدامات کو کامیابی کے ساتھ انجام دیا۔

اس موقع پر انیلہ نسیم ڈائریکٹر این آئی ایس اور وقاص حسیب ایچ ای سی آئی ٹی ڈویژن اسلام آباد کے ڈائریکٹر آئی ٹی اور مسٹر حمزہ کنسلٹنٹ کورسر نے دو روزہ کامیاب سیشن کا انعقاد کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین