Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینگومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک کے نام ایک اور کامیابی

گومل یونیورسٹی کے سب کیمپس ٹانک کے نام ایک اور کامیابی

ڈیرہ اسماعیل خان( ) وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی میں گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کیمپس کی ترقی کا سفر جاری ہے۔

ایک طرف گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کی منظورشدہ100کنال زمین پرڈائریکٹر ٹانک کیمپس کو ضلعی انتظامیہ نے اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی موجودگی میں باقاعدہ طور قبضہ دیدیا۔

دوسری جانب ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے ٹانک کیمپس کو مزید ایک سال کی توسیع بھی مل گئی’ٹانک کے طلبا کیلئے حصول علم کے دروازے مضبوط سے مضبوط تر ہونے لگے۔

ضلع ٹانک کے معززین کا گومل یونیورسٹی انتظامیہ، ایچ ای سی ، ایچ ای ڈی، ایس ایم بی آر’صوبائی حکومت’ڈویژنل و ضلعی انتظامی’ پاکستان آرمی اور خصوصی طور پر سپوت ٹانک اور وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کو زبردست خراج تحسین۔

تفصیلات کے مطابق وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کی سربراہی و سرپرستی، محنت، کوشش اورڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کی جدوجہد بالآخر رنگ لے آئیں اور گومل یونیورسٹی سب کیمپس کو تقریبا 6سال بعد اپنی منظور شدہ 100کنال زمین پر اسسٹنٹ کمشنر ریونیو کی موجودگی میں قبضہ مل گیا اور ساتھ ہی ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد کی جانب سے گومل یونیورسٹی سب کیمپس ٹانک کو ایک سال کی مزید توسیع بھی مل گئی۔ جس پر گومل یونیورسٹی انتظامیہ، ٹانک کیمپس ملازمین اور علاقہ ٹانک میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔

ٹانک کے لوگوں کا زبردست الفاظ میں گومل یونیورسٹی انتظامیہ، ایچ ای سی ، ایچ ای ڈی، صوبائی حکومت’ضلعی انتظامیہ اور خصوصی طور پر سپوت ٹانک وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کو زبردست خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہ ہمیں خوشی ہے کہ فرزند ٹانک وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ نے اپنے علاقے سے محبت کا حق ادا کرکے ہم سب کے سر فخر سے بلند کر دیئے۔

اس موقع پر وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کہنا تھا کہ انسان نہ ہی خود کچھ نہیں ہوتا اور نہ ہی اکیلا کچھ کر سکتا ہے بلکہ وہ صرف کوشش کرسکتا ہے اور یہی وجہ ہے کہ میں اور میری پوری ٹیم انتہائی سخت ‘مشکل ترین حالات اور تنقید در تنقید کا سامنا کرتے ہوئے ایمانداری ، محنت اور لگن سے گومل یونیورسٹی کی کامیابی ، خوشحالی اور اس کی ترقی کیلئے اپنا سفر جاری رکھتے ہوئے منزل کی جانب گامزن ہیں اور اللہ پاک ایک سے بڑھ بڑھ کا ایک کامیابی دیتے جا رہے ہیں۔جس پر ہم اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ سب کیمپس ٹانک کو یونیورسٹی بنانے کیلئے دن رات کوشاں ہوں اور آج کی کامیابی اس سلسلے کی پہلی کڑی ہے ۔تقریبا 6سال پہلے لگا پودا آج پھولدار درخت کی طرح پھل پھول رہا ہے جو انشا اللہ جلد ٹانک میں یونیورسٹی آف ٹانک کی شکل میں ابھرے گا۔

پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا کہ اس تمام کامیابی میں ہائیر ایجوکیشن کمیشن اسلام آباد، ہائیر ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ پشاور، ایس ایم بی آر’صوبائی حکومت’ دویژنل وضلعی انتظامیہ’ ضلعی پولیس’پاک آرمی ‘ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش اور ان کی پوری ٹیم اور گومل یونیورسٹی کی تمام انتظامیہ کا کردار انتہائی قابل تعریف و تقلید ہے۔جس پر میں ان تمام کا مشکور ہوں کہ جن کی علم دوستی نے ٹانک کے لوگوں کیلئے جلتے شمع کو مزید پروان چڑھانے میں اپنا کردارا دا کیا۔

اس موقع پر ڈائریکٹر ٹانک کیمپس احسان اللہ دانش کا کہنا تھا کہ میں وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ اور گومل یونیورسٹی انتظامیہ کا انتہائی مشکور ہوں جن کی وجہ سے آج کی کامیابی ممکن ہو اور اس پر میں اللہ پاک کا جتنا شکر ادا کریں کم ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ میں ایچ ای سی’ ایچ ای ڈی’ صوبائی حکومت ‘ پاک آرمی’ڈویژنل وضلعی انتظامیہ’پولیس اور خصوصی طور پر اسسٹنٹ کمشنر رویونیواور ان کی ٹیم کا انتہائی مشکور ہوں جنہوں نے ٹانک کیمپس کیلئے 100کنال زمین کا قبضہ دلوانے میں ہمیشہ میری معاونت کی اور علاقے میں فروغ تعلیم کیلئے اپنا مثبت کردار ادا کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین