Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی میں نویں سالانہ دوروزہ نیورو سائنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب

جامعہ کراچی میں نویں سالانہ دوروزہ نیورو سائنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب

جامعہ کراچی کے شعبہ بائیوکیمسٹری اور پاکستان سوسائٹی آف بیسک اینڈ اپلائیڈ نیورو سائنسز (PASBAN) پاسبان کے اشتراک جامعہ کراچی میں نویں سالانہ دوروزہ نیورو سائنس کانفرنس کی افتتاحی تقریب گزشتہ روز منعقد ہوئی جس میں انسانی دماغ کے پیچیدہ خدوخال اور غیر دریافت شدہ عوامل کی دلچسپ تحقیقات کو زیر بحث لایا گیا۔

افتتاحی تقریب کے موقع پربائیوکیمسٹری جامعہ کراچی کی چیئر پرسن پروفیسر ڈاکٹر فرحت بتول نے نیورو سائنس اور ایسی کانفرنسز کے انعقاد کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ اس موقع پرجامعہ کراچی کے وائس چانسلرپروفیسر ڈاکٹر خالد محمود عراقی نے شرکا اور مہمانوں کا پرتپاک استقبال کرتے ہوئے تعلیمی اشتراک کو ناگزیر قراردیااور کہا کہ شعبہ صحت میں نیوروسائنس کلیدی کردار کا حامل ہے۔

اس موقع پر یونیسکو سائنس لارئیٹ پروفیسر ڈاکٹر عطا الرحمان، ملیر یونیورسٹی کے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر ٹیپو سلطان، پاسبان کے جنرل سیکرٹری ڈاکٹر شمود نوشاد اور ڈائریکٹرآفس آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر حور العین بھی موجود تھیں۔

ڈاکٹر اطہر انعام جن کا تعلق آغا خان یونیورسٹی سے ہے نے اس موقع پر نیورو سرجری پر بہت دلچسپ مکالمہ پیش کیا۔ اس کے علاوہ کئی مقامی اور بین الاقوامی سائنسدانوں نے نیورو سائنس پر اپنے مکالمے بھی پیش کیے۔ انسانی دماغ کے انوکھے پن، پھلوں کی مکھی کے دماغ کا مطالعہ، حقیقت کا تخیلی نعم البدل اور اس طرح کے کئی اچھوتے موضوعات ان میں شامل تھے۔

کانفرنس کے اختتام پر مقررین کو اعزازی شیلڈز پیش کی گئیں اور کانفرنس کے کامیاب انعقاد کے لیے پاسبان کی صدر ڈاکٹر صدف احمد کی کاوشوں کو بھی سراہا گیا۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین