Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینبالآخر حیدر آباد یونیورسٹی کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کا لیٹر جاری کر...

بالآخر حیدر آباد یونیورسٹی کیلئے زمین کی الاٹمنٹ کا لیٹر جاری کر دیا گیا

کراچی : حیدر آباد یونیورسٹی کے لئے زمین کی الاٹمنٹ کا لیٹر جاری کر دیا گیا ۔ ممبر لینڈ یوٹیلائزیشن نے گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری کو پیش کیا ۔

گورنر سندھ کامران خان ٹیسوری نے کہا کہ زمین کی الاٹمنٹ کے بعد یونیورسٹی کی تعمیر کا جلد آغاز اور شہریوں کا دیرینہ مطالبہ پورا ہو گا ۔

واضح رہے کہ سندھ کے دوسرے بڑے اور تاریخی شہر حیدرآباد سے ایم کیو ایم تین دہائیوں سے مسلسل انتخابات جیت کر صوبائی اور قومی اسمبلی میں پہنچ رہی ہے ۔ اس کے علاوہ شہر میں اسی جماعت کا میئر منتخب ہوتا چلا آ رہا ہے ۔ تاہم اس کے باوجود متحدہ قومی موومنٹ حیدر آباد میں اعلی تعلیم کی درسگاہ بنانے میں ناکام رہی ہے ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو کے وائس چانسلر کیخلاف خبر پر وضاحت

ایم کیو ایم نے اپنے انتخابی منشور میں ہمیشہ یونیورسٹی کی تعمیر کرنے کا اعلان کیا تھا اور اس کو اپنی سیاست کا محور بھی بنایا تاہم حقیقت اس کے برعکس رہے ۔ بالآخر کامران خان ٹیسوری نے عملی طور پر حیدر آباد یونیورسٹی کی زمین کا الاٹمنٹ آرڈر جاری کر کے ایم کیو ایم کی لاج رکھی ہے ۔

حیدرآباد میں یونیورسٹی بنانے کے نام پر سیاست ایم کیو ایم اور پیپلز پارٹی کے ساتھ پاکستان مسلم لیگ ن نے بھی خوب کی ہے ۔ گزشتہ عام انتخابات سے قبل وزیر اعظم میاں نواز شریف نے 27 مارچ 2017 کو حیدر آباد میں جلسے سے خطاب کرتے ہوئے حیدر آباد ایئر پورٹ کی بحالی ، میئر حیدر آباد کو ترقیاتی منصوبوں کے لیے 100 کروڑ روپے اور میٹرو بس منصوبے کے ساتھ ہی حیدر آباد شہر میں وفاقی یونیورسٹی کے قیام کا اعلان بھی کیا تھا ۔

10 اکتوبر 2017 کو گورنمنٹ کالج حیدر آباد کی صد سالہ تقریبات کے موقع پر سندھ کے وزیر اعلی سید مراد علی شاہ نے گورنمنٹ کالج حیدر آباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کا اعلان کیا تھا ۔ پیپلز پارٹی کی صوبائی حکومت نے گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دینے کے اعلان کے ساتھ ہی قائم مقام وائس چانسلر بھی مقرر کر دیا تھا لیکن یونیورسٹی سینڈیکیٹ کی تشکیل نا معلوم وجوہات کی بنا پر تعطل کا شکار ہو گئی ۔

مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام شیخ الجامعہ نے مالی بحران کی زمہ داری HEC پر ڈال دی

جامعہ کے قیام میں دوسری بڑی رکاوٹ ہائیر ایجوکیشن کمیشن کا اجازت نامہ تھا کیوں کہ موجودہ قوانین کے مطابق جب تک ایچ ای سی گورنمنٹ کالج حیدرآباد کو یونیورسٹی کا درجہ دے کر داخلے شروع کرنے کی اجازت نہیں دے گا اس وقت جامعہ حیدر آباد میں تدریسی عمل شروع نہیں ہو سکے گا ۔

اگرچہ 22 اپریل 2019 کو سابق وزیر اعظم پاکستان عمران خان نے حیدر آباد یونیورسٹی کا سنگ بنیاد بھی رکھا تھا تاہم اس وقت تک سندھ حکومت نے زمین کی الاٹمنٹ ہی نہیں کی تھی ۔ سنگ بنیاد رکھنے کی انوکھی تقریب اسلام اباد میں منقعد کی گئی تھی جس میں ایم کیو ایم پاکستان کے رہنما ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی ،عامر خان اور فیصل سبزواری شریک تھے ۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین