Tuesday, February 3, 2026
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی ڈائریکٹر ICCBS کی بھرتی کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ...

جامعہ کراچی ڈائریکٹر ICCBS کی بھرتی کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا

جامعہ کراچی ڈائریکٹر ICCBS کی بھرتی کا معاملہ سندھ ہائی کورٹ پہنچ گیا ڈائریکٹر HEJ پروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری 21 برس کی مدمت مکمل کر کے دوسری بار ریٹائرڈ پروفیسر ڈاکٹر رضا شاہ اور پروفیسر ڈاکٹر عابد علی کو چارج دیا جا سکتا ہے۔

ادارے میں دو BPSسمیت 3 سے چار TTS پروفیسرز موجود ہیںانٹرنیشنل سینٹر فار کیمیکل اینڈ بیالوجیکل سائنس کو 20 برسوں میں 40 ارب روپے فنڈز ملےپروفیسر ڈاکٹر اقبال چوہدری 4 سالہ مدت مکمل کرنے کے بعد 11 ستمبر کو سبکدوش ہونگے۔

جامعہ کراچی کے بجائے خود ہی سینیٹر کی جانب سے اشتہار غیر قانونی ہے : آئینی درخواست الیکشن کمیشن نے نئی بھرتیوں پر پابندی عائد کر رکھی ہے : آئینی درخواست اشتہار میں ایکسرے لیب 110 کو HR کا دفتر ظاہر کرنا غلط ہے : آئینی درخواست جامعہ کراچی HEJ کے 5ملازمین نے مل کر سندھ ہائی کورٹ سے رجوع کیا ہے۔

آئیٹی پٹیشنرز میں اکائونٹ افسر ندیم احمد اور سید محمد علی کاظمی شامل ہیں سندھ ہائی کورٹ جانے والوں میں لیب اسسٹنٹ سفیر محمد شامل ہیں۔

پٹشنرز میں ٹائپسٹ عمیرہ احمد اور لیب اسسٹنٹ عبدالخالق شامل ہیں سندھ ہائی کورٹ میں آئینی پٹیشن نمبر 1383 کے تحت نوٹس جاری ہو گئےعدالت نے فریقین کو 20 ستمبر کو طلب کر لیا ہے 20 ستمبر تک جامعہ کراچی مزکورہ اسامی پر بھرتی نہیں کر سکتی۔

فریقین میں وائس چانسلر و رجسٹرار جامعہ کراچی کے علاوہ ڈین سائنسز سیکرٹری بورڈ و یونیورسٹیز ، نمائندہ ہائر ایجوکیشن کمیشن اور چیف سیکرٹری سندھ پروفیسر ڈاکٹر عطاالرحمن ، نادرہ پنجوانی ، عزیز لطیف جمال ، پروفیسر ڈاکٹر نرجس انجم شعیب احمد صدیقی ، پروفیسر ڈاکٹر معصوم یوسف زئی ، پروفیسر ڈاکٹر جمشید اقبال پروفیسر ڈاکٹر حبیب الرحمن اور پروفیسر شعیب احمد خان فریقین میں شامل ہیں۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین