ڈیرہ اسماعیل خان( ) گومل یونیورسٹی کیلئے ایک اور اعزاز، گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز (فواس)کے 78طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ویٹرنری آفیسر میں میدان مار لیا۔
وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا کامیا ب ہونیوالے طلباء کو مبارک باد اور بہترین تعلیمی ماحول فراہمی پر یونیورسٹی اساتذہ کو خراج تحسین پیش۔
تفصیلات کے مطابق گزشتہ دن خیبرپختونخواپبلک سروس کمیشن ویٹرنری آفیسر کے امتحانی نتائج کا اعلان ہوا جس میں گومل یونیورسٹی کی فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کے 78طلباء نے نمایاں پوزیشن حاصل کرکے قدیم جامعہ گومل کا نام روشن کر دیا۔
اس موقع پر وائس چانسلر گومل یونیورسٹی پروفیسر ڈاکٹر شکیب نے کہا کہ میں تمام خیبرپختونخوا پبلک سروس کمیشن ویٹرنری آفیسر کے امتحان میں سلیکٹ ہونیوالے تمام طلباء کو مبارک باد دیتا ہوں جنہوں نے آج اپنی فیکلٹی’ اپنے اساتذہ، والدین اور خصوصا گومل یونیورسٹی کا نام روشن کردیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آج کے نتائج گومل یونیورسٹی میں اساتذہ کی طلباء پر کی جانے والی محنت اوربہترین تعلیمی ماحول کی فراہمی کا منہ بولتا ثبوت ہے جن کی وجہ سے یہ کامیاب گومل یونیورسٹی کو فیکلٹی آف ویٹرنری اینڈ اینمل سائنسز کو ملی۔ پروفیسر ڈاکٹر شکیب اللہ کا مزید کہنا تھا۔
ہمارے طلباء گومل یونیورسٹی کے وہ سفیر ہیں جو اپنی محنت، لگن اور قابلیت سے نہ صرف پاکستان بلکہ پوری دنیا میں اپنا اور اپنے ادارے کا نام روشن کرتے ہیںاور میں امید کرتا ہوں کہ گومل یونیورسٹی کی تمام فیکلٹیز کے اساتذہ مستقبل میں اسی طرح طلباء کو معیاری تعلیم فراہمی اور اچھا شہری بنانے میں کوئی کسر نہیں چھوڑیں گے۔

