Thursday, March 12, 2026
صفحہ اولتازہ ترینمسلسل سیکھنے کا عمل انسانی ذہن کی نشونما کا ضامن ہے، پروفیسر...

مسلسل سیکھنے کا عمل انسانی ذہن کی نشونما کا ضامن ہے، پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری

کراچی:۔ بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم(آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری نے کہا ہے کہ مسلسل سیکھنے کا عمل انسانی ذہن کی نشونما اور صحت کے لیے کلیدی اہمیت کا حامل ہے، جو شخص مسلسل سیکھنے کے عمل سے دوچار رہتا ہے اس کے زیادہ عرصہ جینے کا امکان ہوتا ہے، انسانی دماغ کے متعلق ہماری معلومات بہت قلیل ہیں، نیرو سائینس میں الیکٹرو فزیولوجی کی اہمیت بہت نمایاں ہے۔

یہ بات انھوں نے ڈاکٹر پنجوانی سینٹر برائے مالیکیو لر میڈیسن اور ڈرگ ریسرچ (پی سی ایم ڈی),جامعہ کراچی کے تحت ”اینیمل الیکٹرو فزیولوجی“ کے موضوع پرڈاکٹر پنجوانی سینٹرمیں ہفتے کو منعقدہ ایک روزہ بین الاقوامی ورکشاپ کی افتتاحی تقریب سے خطاب کے دوران کہی۔اس بین الاقوامی ورکشاپ میں او آئی سی ممالک کے تعلیمی و تحقیقی اداروں سے تعلق رکھنے والے تقریباً 450سے زیادہ محققین نے آن لائن اورجسمانی حاضری دونوں صورتوں میں شرکت کی۔

اس قومی ورکشاپ کا انعقاد ڈاکٹر پنجوانی سینٹر، کامسٹیک سیکریٹریٹ، ترکی کی سائینس بیم اور سندھ انوویشن، ریسرچ اینڈ ایجوکیشن نیٹ ورک (سائرن) کے باہمی تعاون سے ہوا۔ آئی سی سی بی ایس جامعہ کراچی کے سربراہ اور کامسٹیک کے کوارڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چوہدری قومی ورکشاپ کا افتتاح کیا۔

تقریب سے سائینس بیم کے چیف ایگزیکٹو نوربخش اور اصفحان یونیورسٹی ایران کے پروفیسر ڈاکٹر پرہام رئیسی نے بھی خطاب کیا۔ پروفیسر پرہام رئیسی نے ورکشاپ میں کلیدی لیکچر بھی دیا۔

پروفیسر اقبال چوہدری نے کہا کہ انسانی دماغ ایک حیرت انگیز تخلیق ہے جس کے متعلق آگہی حاصل کرنا بہت دشوار عمل ہے، اس لیے انسانی دماغ کے متعلق معلومات زیادہ نہیں ہیں۔ انھوں نے مسلسل سیکھنے کے عمل کی اہمیت پر زور دیتے ہوئے کہا اس سے انسانی دماغ کی استعداد میں اضافہ ہوتا ہے،انھوں نے کہا اس ورکشاپ کے شرکاء متعلقہ موضوع پرنظری اور عملی معلومات حاصل کریں گے۔

نیرو سائینس، فارماکولوجی اور دیگر بائیو سائینسز میں الیکٹرو فزیولوجی کی اہمیت نمایاں ہے اس لیے ضروری ہے کہ ایسے پروگرام وضع کیے جائیں جس سے انسانی مہارت میں اضافہ ہو۔ پروفیسر پرہام رئیسی نے اپنے لیکچر میں الیکٹرو فزیولوجی کی اساسی موضوعات پر روشنی ڈالی اور شرکاء کو نظری اور عملی پہلوؤں کی طرف متوجہ کیا۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین