Sunday, March 22, 2026
صفحہ اولتازہ تریناکیڈمک کونسل جامعہ اردو کا 38thاجلاس ، فیسوں میں غیر قانونی اضافہ...

اکیڈمک کونسل جامعہ اردو کا 38thاجلاس ، فیسوں میں غیر قانونی اضافہ کردیا گیا

اکیڈمک کونسل جامعہ اردو کا 37th اجلاس 02 اگست 2023 کو منقعد ہوا جس میں طلبہ کی تمام فیسوں میں 50% سے لیکر 67;46;5% تک کا غیر قانونی اضافہ کر دیا گیا اور فیس کی ادائیگی کی آخری تاریخ بھی سمیسٹر بریک کے دوران دی گئی جو کہ پہلے 24 اگست اور پھر بڑھا کر 31 اگست کی گئی۔

اس کے ردِعمل میں طلبہ ایکشن کمیٹی کی جانب سے پرامن احتجاج کیا اور احتجاج وائس چانسلر صاحب کے وعدہ پر اختتام پذیر ہوا کہ اس اجلاس میں ہونے والے فیصلے پر ایک کمیٹی تشکیل دی گئی ہے جو کہ فیس میں کمی کی رپورٹ اکیڈمک کونسل کو پیش کرےگی اور اگلے اجلاس میں فیس میں کمی کا فیصلہ جاری کیا جائے گا ۔

اکیڈمک کونسل جامعہ اردو کا 38thاجلاس 31اگست2023 کو ہنگامی بنیاد پر ہوا اور اس کے فیصلہ میں بھی فیس میں اضافہ کی حد 15000 روپے مقرر کر دی گئی جو کہ صرف دو شعبہ(شعبہ قانون اور شعبہ فارمیسی) میں 33% باقی 30شعبوں میں 50% تک کا ہی اضافی ہوا جبکہ وفاقی آرڈینینس برائے جامعات2002کے نقطہ 5 کی شق نمبر 2 میں یہ واضح ہے کہ قائم مقام شیخ الجامعہ کو 10% تک فیس میں اضافے کا اختیار حاصل ہے اوراس سے زائد اضافے کیلئے چانسلر صاحب یا سینٹ سے منظوری لینا ہوگی ۔

اس قانون کی پاسداری نا کرتے ہوئے وائس چانسلر صاحب نے اکیڈمک کونسل کے اجلاس کے تحت فیسوں میں غیر قانونی اضافی کردیا جسکے اختیارات نا ہی وائس چانسلر صاحب کے پاس ہیں اور نا ہی اکیڈمک کونسل کے پاس ہیں ۔

اکیڈمک کونسل کے 38th اجلاس میں کمیٹی نے ریپورٹ وفاقی اردو یونیورسٹی کے آرڈیننس 2002کے 26,1(b) کو جواز بنا کر 15000 تک اضافے کی حد مقرر کر دی جو کہ آفیشل گزٹ نہیں ہے کیونکہ اس کی قانونی حیثیت اس وقت تسلیم کی جائیگی جب یہ باقاعدہ طور پر (اکیڈمک کونسل،سینڈیکیٹ،سینٹ اور صدرپاکستان کی منظوری کے بعد) آفیشل گزٹ نوٹیفیکیشن میں پبلش ہوگا جوکہ صرف اکیڈمک کاءونسل کے اجلاس کے تحت جاری کیا جارہا ہے جو سراسر غیر قانونی ہے اس کی اجازت نہ تو سینڈیکیٹ ،نا ہی سینٹ اورنا صدرِپاکستان سے لے گئی ہے ۔

دوسرے جواز میں جامعہ کے وائس چانسلر صاحب فیس میں اضافے کی وجہ ہائیرایجوکیشن کمیشن سے گرانٹ نا ملنے کا کر رہے ہیں ۔ اس ضمن میں طلبہ پر غیر قانونی فیسوں میں اضافہ کر کے مستقبل کے معماروں کو تعلیم کے حصول میں دشواریاں پیش کی جا رہی ہیں ۔

اس غیر قانونی اضافہ کو بہت سے طلبہ برداشت نہیں کر پا رہے ہیں اور اپنی تعلیم کو چھوڑنے پر مجبور ہیں۔ ۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین