کراچی ( )مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان نظریہ پاکستان کی حامل نسل نو تیار کر رہی ہے جو مملکت خداداد پاکستان کی نظریاتی و جغرافیائی سرحدوں کی حفاظت اپنا اولین فریضہ سمجھتی ہے۔
MSO پاکستان سیرت صحابہؓ کو عام کرنا چاہتی ہے تاکہ لوگوں کو بالخصوص قوم کے معمار طلبہ کو مقدس شخصیات کا بھی علم ہو۔
MSO کا مقصد ایسے نوجوان نسل کو تیار کرنا ہے جو صحابہ کرام کی سیرت کو اپنا کر دین متین اور ملک پاکستان کی خدمات سرانجام دے سکیں،اور ملا و مسٹر کے درمیان طبقاتی تفریق کا خاتمہ چاہتی ہے جس کے ذریعے ہی ترقی کی راہ ہموار ہوگی۔

ان خیالات کا اظہار MSO کراچی ڈویژن کے تحت ہونے والے تربیتی نشست بعنوان شعور و آگہی میں آنے والے مہمان MSO سندھ کے ناظم ایڈوکیٹ عمر فاروق عباسی، سابق ناظم سندھ مفتی عبد الرازق، سابق رہنما مفتی عبد الصمد، ناظم کراچی عنایت اللہ فاروقی و دیگر نے اپنے خطاب میں کیا۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ایسے تربیتی نشست کا بنیادی مقصد نسل نو کو دین اسلام اور نظریہ پاکستان سے متعارف کروانا اور ان میں دینی و ملی شعور پیدا کرنا ہے۔
ایم ایس او پاکستان کے نوجوان صحابہ کرامؓ کی ناموس کی بلا دستی، یکساں نظام تعلیم و نصاب تعلیم، طلبہ کے حقوق کے لیے میدانِ عمل میں ہے۔

