اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولانٹرویوزانٹر بورڈ : کامرس سال دوم کے 60.30 فیصد طلبہ کامیاب ‛...

انٹر بورڈ : کامرس سال دوم کے 60.30 فیصد طلبہ کامیاب ‛ نتائج جاری 

انٹر بورڈ : کامرس سال دوم کے 60.30 فیصد طلبہ کامیاب ‛ نتائج جاری

کراچی : اعلی ثانولی تعلیمی بورڈ کراچی نے کامرس سال دوم ریگولر کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ مجموعی طور پر 60.30 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔ پہلی تینوں پوزیشنیں کامرس کالج نے اپنے نام کر لی ہیں ۔

تفصیلات کے مطابق امسال انٹر بورڈ میں کامرس سال دوم ریگولر کیلئے 44 ہزار 114 طلباء نے رجسٹریشن کرائی تھی ۔ جس کے بعد 43 ہزار 366 طلباء نے امتحان میں حصہ لیا تھا جب کہ 748 طلباء غیر حاضر رہے ۔ ان میں سے 26 ہزار 151 طلباء کامیاب ہو گئے ہیں ۔ کامیابی کا مجموعی تناسب 60.30 فیصد رہا ہے ۔

انٹر کامرس کال دوم کے 976 طلباء اے ون گریڈ میں ‛ 2648 طلباء A گریڈ میں ‛ 4 ہزار 904 طلباء B گریڈ میں ‛ 7 ہزار 903 طلباء C گریڈ میں ‛ 8 ہزار 8661 طلباء D گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں اور 1059 طلباء E گریڈ میں کامیاب ہوئے ہیں ۔

کامرس سال دوم کے نتائج میں پہلی تین پوزیشنیں کامرس کالج کی طالبات لے اڑی ہیں ۔ چوتھی سے چھٹی پوزیشن تابانی کالج کے طلبہ کے نام رہی ہیں ۔ ان نتائج میں مجموعی طور پر 59.16 فیصد طالبات اور 61.04 فیصد طلبہ کامیاب ہوئے ہیں ۔

کامرس کالج کی طالبہ لائبہ علی بنت سید محمد علی نے 1100 میں 1024 نمبر حاصل کر کے پہلی پوزیشن ‛ اسی کالج کی طوبی عمر بنت محمد عمر اسلم نے 1021 نمبر لیکر دوسری اور سیدہ نازل عدنان بنت سید عدنان علی ہاشمی نے 1019 نمبر حاصل کر کے تیسری پوزیشن حاصل کی ہے ۔

اس کے علاوہ تابانیز کالج کے عبدالحسیب بن عاطف نے 1100 میں سے 1018 نمبر حاصل کر کے چوتھی پوزیشن حاصل کی ہے ۔ ربیشہ بنت عظمت علی میئو نے 1017 نمبر حاصل کر کے پانچویں پوزیشن اور شیخ محمد احسن بن ندیم احمد باسط نے 1012 نمبر حاصل کر کے چھٹی پوزیشن اپنے نام کی ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین