جمعہ, نومبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینالکہف ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن خدمت خلق اور تعلیم و تربیت کا منفرد ادارہ...

الکہف ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن خدمت خلق اور تعلیم و تربیت کا منفرد ادارہ ہے، الشیخ حافظ محمدابراہیم نقشبندی

الکہف ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن کے بانی چیئرمین الشیخ حافظ محمدابراہیم نقشبندی نے کہا ہے کہ الکہف ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن خدمت خلق اور تعلیم و تربیت کا منفرد ادارہ ہے،جس کے زیر انتظام تعلیمی اداروں میں20 ہزار سے زائد طلباء و طالبات زیرتعلیم ہیں،الکہف تعمیر پاکستان پروگرام کے تحت سیلاب زدہ علاقوں میں 300 پکے گھر تعمیر کردئیے گئے ہیں،وہ بہادر آباد کراچی میں الکہف ایجوکیشنل سسٹم کے افتتاح کے موقع پر صحافیوں کے ایک وفد سے گفتگو کررہے تھے۔

اس موقع پر الکہف ایجوکیشنل فاؤنڈیشن کراچی کے نگران فرحان انور جمیل الدین مولانا کاشف مولانا فخرالدین سمیت دیگر ذمہ داران بھی موجود تھے۔حافظ محمدابراہیم نقشبندی نے بتایا کہ الکہف ایجوکیشنل سسٹم کے جدید تعلیمی ادارے دینی اور جدید عصری تعلیم کا حسین امتزاج ہے، جس میں اے لیول، او لیول طرزکی کلاسز شروع کرنے کی بھی تجویز ہے،حفظ قرآن کے بعد 4 سال کے قلیل وقت میں الکہف ایجوکیشن سسٹم نے ایک ایسا نظام متعارف کرایاہے، جہاں حفاظ طلباءکو حفظ کی پختگی کے ساتھ ساتھ جدید علوم سے بھی آراستہ کیا جائے گا،الکہف ایجوکیشنل فاﺅنڈیشن کے تحت ابراہیم اکیڈمی اورجامعہ رقیہ کے برانچزمیں خواتین اور بچیوں کی دینی،روحانی اور اخلاقی تربیت پر محنت کی جارہی ہے،جس میں چھ سالہ درس نظامی،چارسالہ تعلیم القرآن کے علاوہ تخصص فی الافتائ،تخصص فی الدعوہ والارشاد،تخصص فی التفسیر،دراسات دینیہ کورس، تجوید و تفسیرکلاسز،ناظرہ قرآن،شارٹ کورسزکرائے جاتے ہیں ،خواتین کیلئے آن لائن اور آن سائٹ تعلیم کا خصوصی اہتمام ہے جس سے سینکڑوں طالبات گھر بیٹھے مستفیدہورہی ہیں،الکہف آن لائن اکیڈمی کی طرف سے مدارس ، کالجز اور یونیورسٹیز کے طلباءو طالبات کے لیے عربی لینگویج کورس کروائے جا رہے ہیں۔

الکہف کے تحت گلگت سے کراچی تک 10ادارے،درجنوں مکاتب اور40برانچزمصروف عمل ہیں،شعبہ تعلیم کے 35ذیلی اداروںمیں ہزاروں طلباءوطالبات زیرتعلیم ہیںجبکہ رفاہ عامہ کے 11پروجیکٹس سے اب تک5لاکھ سے زائد مستحق افراد مستفید ہوچکے ہیں،گذشتہ سال متاثرین سیلاب میں بڑے پیمانے پر راشن، خیمے، دریاں، چٹائیاں، مچھر دانیاں، کپڑے، ادویات، پینے کا صاف پانی اور دیگر ضروریاتِ زندگی کی گئی،ہزاروں راشن پیکج اور خیمے دئیے اوردرجنوں میڈیکل کیمپ لگائے گئے ،متاثرہ علاقوں میں صاف پانی کی فراہمی کے لیے آر اوپلانٹ لگا ئے گئے،ایک اندازے کے مطابق سیلاب متاثرین کو 10کروڑ روپے سے زائد رقم اور ساز و سامان دیا جا چکا ہے،اس طرح الکہف ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ میں سینکڑوں خواتین سلائی اور دستکاری سیکھ رہی ہیں، دنیا کے حالات تیزی سے بدل رہے ہیں، اسی طرح تعلیمی میدان میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے،ہمیں ایک ایسے نظام تعلیم کی ضرورت ہے جس میں دینی اور دنیوی تعلیم اکٹھی دی جائے، دینی اور دنیاوی تعلیم کا امتزاج اور فکر و عمل میں یکجائی ہی ہماری ترقی و تعمیر اورروشن حال و مستقبل کی ضمانت ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین