جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینختم نبوت پر ایمان رکھناہرمسلمان پرلازم ہے، سردارمظہر

ختم نبوت پر ایمان رکھناہرمسلمان پرلازم ہے، سردارمظہر

7ستمبر کا دن پاکستان پارلیمنٹ کا سنہری دن ہے اسی دن پاکستان کی قومی اسمبلی نے قادیانیوں کو غیر مسلم قرار دیا تھا عقیدہ ختم نبوت دین اسلام کی بنیاداورلازمی جزہے۔اوربغیرقربانی کے ختم نبوت کاتحفظ نہیں ہوسکتا۔

ان خیالات کا اظہارناظم اعلیٰ ایم ایس اوپاکستان سردارمظہر مرکزی ترجمان مسلم سٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عمر فاروق نے یوم ختم نبوت کی مناسبت سے مختلف تقاریب سے خطاب میں کیا انکا مزید کہنا تھا کے ختم نبوت صلی اللہ کا تحفظ ہر مسلمان کا ایمانی فریضہ ہے نبی کریم صلی کے منصبِ رسالت اور ختم نبوت کا عقیدہ اسلام کی اساس اورمسلمانوں میں وحدتِ اُمت کی علامت ہے،جھوٹے نبیوں کی ایک پوری تاریخ ہے اسی کی ایک کڑی ہندوستان میں انگریز سامراج کی جانب سے مسلمانوں کے دلوں سے جذبہ جہاد ختم کرنے اور باہمی انتشار و افتراق پیدا کرنے کے لیے مرزا غلام قادیانی کو معاذ اللہ نبی بنا کر کھڑا کردیا،ہے

7 ستمبر کے دن پاکستان کی پارلیمان نے اس فتنے کا سدباب کرتے ہوئے مرزا غلام احمد قادیانی کے پیروکاروں کو غیر مسلم ڈکلئیر کیا یہ دن پاکستانی پارلیمانی تاریخ کا سنہری دن ہے انکا مزید کہنا تھا کے تحفظ ختم نبوت کے لیے جن فدایان مصطفی نے قربانیاں پیش کی ایم ایس او انکو خراج تحسین پیش کرتی ہے بڑی قربانی کے بعد مسلمانان پاکستان کو 7 ستمبر کا دن دیکھنا نصیب ہوا MSO پاکستان اس بل کو منظور کروانے والے تمام کرداروں کو خراج تحسین پیش کرتی ہے ایم ایس او پاکستان نے نسل نو میں تحفظ ختم نبوت کے حوالے سے شعور و بیداری پیدا کرنے کے لیے 7 ستمبر یوم ختم نبوت کے عنوان سے منایا اس حوالے سے کالج یونیورسٹی مدارس میں مختلف مقامات پر دروس قرآن اور تربیتی نشستوں کا انعقاد کیا گیا

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین