جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسنگل مارکیٹ اکانومی کا آئیڈیا سیاسی اختلافات پر قابو پانا ہے، ڈاکٹر...

سنگل مارکیٹ اکانومی کا آئیڈیا سیاسی اختلافات پر قابو پانا ہے، ڈاکٹر سیسلیا

اٹلی کی یوڈائن یونیورسٹی(University of Udine) کی ڈاکٹر سیسلیاسیوریونی(Dr. Cecilia Severoni)نے اپنی پریزنٹیشن کے دوران یورپی سنگل مارکیٹ، اس کے چیلنجز اور مواقع اور بریگ زٹ کے بعد درپیش مسائل کے حوالے سے تجزیہ فراہم کرتے ہوئے کہا کہ سنگل مارکیٹ اکانومی کا نظریہ سیاسی اختلافات پر قابو پانا ہے۔انہوں نے کہا کہ یورپی سنگل مارکیٹ بہت سادہ آئیڈیا تھا لیکن اس پر عمل درآمد مشکل لگتا تھا جس کی بنیاد یورپی اقوام کے عوام سے متعلق چار آزادیوں پر مبنی ہے،لیکن اب ہم ایک ساتھ مضبوط ہیں اور ایک دوسرے کے ساتھ تعاون کرنے کے علاوہ کوئی اور حل نہیں ہے اور یورپی ممالک کے لیے ڈیجیٹل تبدیلی اہم ہے۔ان خیالات کا اظہارانہوں نے شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی کے زیر اہتمام چائنیز ٹیچرز آڈیٹوریم جامعہ کراچی میں منعقدہ ایک معلوماتی سیشن بعنوان”یورپی سنگل مارکیٹ: اس کے قیام کے 30 سال بعد اس کا ارتقا“ سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔

اس موقع پر رئیس کلیہ فنون وسماجی علوم جامعہ کراچی پروفیسر ڈاکٹر شائستہ تبسم نے ڈاکٹر سیسلیاسیوریونی کوخوش آمدید کہتے ہوئے کہا کہ یورپی مشترکہ مارکیٹ یورپی خطے کے لیے بہت اہمیت کی حامل ہے۔ انہوں نے کہا کہ سیاسی تنازعات معاشی ترقی میں رکاوٹ ہیں لیکن یورپی یونین ریاستوں کے لیے بہترین مثال ہے کہ سیاسی اختلافات پر کیسے قابو پایا جائے۔

چیئر مین شعبہ بین الاقوامی تعلقات جامعہ کراچی ڈاکٹر نعیم احمد نے خطبہ استقبالیہ پیش کرتے ہوئے اٹلی سے آئے معزز مہمان کو خوش آمدید کہا اور معلوماتی اور تعلیمی سیشن کا حصہ بننے پر مسرت کا اظہار کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین