جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی اردو یونیورسٹی دونوں کیمپس 2 روز کیلئے بند

وفاقی اردو یونیورسٹی دونوں کیمپس 2 روز کیلئے بند

کراچی : وفاقی اردو یونیورسٹی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر کے مطابق نقص امن کے خدشے کے تحت عبدالحق کیمپس اور گلشن اقبال کیمپس 13 اور 14 ستمبر کو بند رہیں گے ۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی اردو یونیورسٹی کی قائم مقام رجسٹرار کے جاری کردہ مجاریہ درا 3114 کے مطابق مجاز اتھارٹی کی منظوری اور سینئر سپرنڈنٹنٹ پولیس ضلع جنوبی کے لیٹر نمبر SSP/CD/DIB/NOC/617 کے تحت اجازت نہ ملنے پر جامعہ کا جاری کردہ مجاریہ درا  2881 منسوخ کر دیا گیا ہے ۔

 

 

جس کی وجہ سے جامعہ اردو کے دونوں کیمپس 13 اور 14 ستمبر کو بند رہیں گے ۔

 

واضح رہے کہ قانون نافذ کرنے والے اداروں اور انٹیلی جنس اداروں کی جانب سے یونیورسٹی کی انتظامیہ کو رپورٹ دی گئی کہ یونیورسٹی میں نقص امن کا خدشہ ہے ۔

 

کیونکہ پہلی بار عبدالحق کیمپس میں طلبہ تنظیم ISO پروگرام منعقد کرنا چاہتی تھی جبکہ دوسری جانب اہلسنت کی جملہ تنظیموں کی جانب سے بھی پروگرام کی اجازت کیلئے درخواست دی گئی تھی ۔ جس پر دونوں کے مابین کشیدگی کا خدشہ ظاہر کیا جا رہا تھا ۔ جس کی وجہ سے دی گئی اجازت منسوخ کر کے یونیورسٹی بند کر دی گئی ہے ۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین