جمعہ, ستمبر 13, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسائٹ ایریا : اسماعیل شہید ڈسپنسری میں نشئی اور منشیات فروشوں کا...

سائٹ ایریا : اسماعیل شہید ڈسپنسری میں نشئی اور منشیات فروشوں کا قبضہ

کراچی: اسماعیل شہید ڈسپنسری کو نشئی اور منشیات فروشوں سے نجات دلانے کے لئے پولیس پہنچ گئی ۔

سائیٹ ٹاؤن میں قائم سالوں سے غیر فعال ڈسپنسری کو منشیات کے عادی افراد سے پاک کروایا جائے گا ۔ فلاحی ادارے کی جانب سے ڈسپنسری کو نشئی افراد کی بحالی کا سینٹر بنایا جائے گا ۔

ڈسپنسری میں کچھ شر پسند عناصر کے سبب پولیس کو مزاحمت کا سامنا کرنا پڑا ۔ پولیس اور شر پسند عناصر کے درمیان تلخ کلامی ہو گئی ۔ میڈیا نے کچھ روز پہلے اسماعیل شہید ڈسپنسری کی حالتِ زار رپورٹ کی تھی ۔

ڈسپنسری کا افتتاح یکم دسمبر 1992 کو بلدیہ غربی کے زیر اہتمام کیا گیا تھا ۔ ڈسپنسری کو صوبائی حکومت اور بلدیہ عظمٰی تسلیم کرنے کو تیار ہی نہیں ۔اسمٰعیل شہید ڈسپنسری نشے کے عادی افراد کا مسکن بن گئی ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین