جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ تریننگراں وزیر تعلیم و ترقی نسواں رعنا حسین سے گلوبل پارٹنرشپ آف...

نگراں وزیر تعلیم و ترقی نسواں رعنا حسین سے گلوبل پارٹنرشپ آف ایجوکیشن کے وفد کی ملاقات

نگراں وزیر تعلیم و ترقی نسواں رعنا حسین سے گلوبل پارٹنرشپ آف ایجوکیشن (GPE) کے وفد کی ملاقات ہوئی۔ وفد میں GPE کے چیف فنانشل آفیسر Mr. Padraig Power اور کنٹری ٹیم لیڈر Hoa Tran Ringrose شامل تھے۔

اس موقع پر سیکریٹری اسکول ایجوکیشن سندھ شیریں ناریجو، سیکریٹری کالج ایجوکیشن سندھ صدف انیس شیخ، ایڈیشنل ڈائریکٹر ڈاکٹر فوزیہ خان نے شرکت کی۔وفد نے صوبائی وزیر تعلیم سندھ رعنا حسین کو گلوبل پارٹنرشپ آف ایجوکیشن کے حوالے سے بریفنگ دی۔

وزیر تعلیم سندھ کا کہنا تھا کہ تعلیم کے شعبہ کے لئے کام کرنے والے پارٹنرز کے ساتھ مل کر ہمیں سب سے پہلے ترجیحات کو طے کرنے کی ضرورت ہے۔ محکمہ تعلیم سندھ کی طرف سے ترجیحات کا لائحہ عمل پارٹنرز کے سامنے رکھا جاۓ گا۔

انہوں نے کہا کہ مختلف شعبوں میں ایک ساتھ کام کرنے سے نتائج آنے میں وقت لگتا ہے۔پرائمری تعلیم کے معیار میں بہتری، پوسٹ پرائمری ایجوکیشن، اسکولز سے باہر بچوں کی اسکولز میں واپسی لڑکیوں کی تعلیم اور ٹیچرز پروفیشنل ڈولپمینٹ ہماری ترجیحات ہیں۔

نگران صوبائی وزیرنے کہا کہ ترجیحات کی بنیاد پر پارٹنرز کے ساتھ مل کر بہتر نتائج حاصل کرنے کے لئے کام کرنا ضروری ہے۔

اس موقع پر وفد نے صوبائی وزیر تعلیم سندھ کو ترجیحات کی بنیاد پر اپنے شراکتی تعاون کو بڑھانے کا یقین دلایا۔ ملاقات میں صوبائی وزیر تعلیم رعنا حسین اور وفد کے مابین سیلاب متاثرہ اسکولز کی بحالی کے سلسلے میں تعاون پر بھی بات کی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین