منگل, ستمبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینمسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی محمد سلمان ادریس کو رشتہ ازدواج میں منسلک...

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کی محمد سلمان ادریس کو رشتہ ازدواج میں منسلک ہونے پر مبارکباد

مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن کراچی ڈویژن کے معاون ناظم اطلاعات محمد سلمان ادریس رشتہ ازدواج میں منسلک ہو گئے، برادر سلمان کی جانب سے دعوت ولیمہ کا انعقاد کیا گیا جس میں خصوصی شرکت مرکزی ناظم اطلاعات MSO پاکستان عمر فاروق، معاون ناظم MSO سندھ عادل انصاری نے کی۔

اس کے علاوہ دیگر ذمہ داران معاون ناظم کراچی محمد اسحاق، ناظم عمومی شاہ احمد پیر زادہ، ناظم مالیات عثمان فاروقی، ناظم اطلاعات عبد الرحمن کلانچی، سابق ناظم تربیتی امور ملاں محمد حسن نے شرکت کی۔ برادر سلمان کو شادی کی مبارک باد دی، اور شیلڈ بنام کاتب وحی، امیر المومنین سیدنا امیر معاویہ و دیگر تحائف بھی پیش کیے گئے۔ دعا ہے کہ اللّٰہ تعالیٰ ان کی زندگی کا نیا سفر مبارک فرمائے اور ان کی زندگی میں ڈھیروں خوشیاں نصیب فرمائے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین