جمعہ, ستمبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسندھ ہائی کورٹ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا لوگو استعمال کرنے پر...

سندھ ہائی کورٹ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا لوگو استعمال کرنے پر طالب عملوں کو نوٹس جاری کردیا

سندھ ہائی کورٹ نے داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا لوگو استعمال کرنے کیخلاف انتظامیہ کی درخواست پر طالب علموں کو 9اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔ سندھ ہائیکورٹ میں داؤد انجینئرنگ یونیورسٹی کا لوگو استعمال کرنے کیخلاف انتظامیہ کی درخواست پر سماعت ہوئی۔

درخواست گزار کے وکیل نے موقف دیا کہ یونیورسٹی کی جانب سے 2023کے داخلوں کا اعلان کیا گیا تھا۔ داخلوں کے سلسلے میں آئی بی اے کراچی میں 27اگست 2023کو انٹری ٹیسٹ منعقد ہوا۔ وائس چانسلر نے انٹری ٹیسٹ کے داخلے کا جائزہ لینے کراچی یونیورسٹی گئیں۔

وائس چانسلر نے دیکھا کہ طلبہ تنظیم نے مسکن گیٹ پر داخلہ رہنمائی کیمپ لگا رہا تھا۔ طلبہ تنظیم نے اپنے بینر کے نیچے یونیورسٹی کا ‘لوگو’ لگایا ہوا تھا۔ وائس چانسلر نے طالب علموں کو منع کیا اس کے باوجود تھوڑی دیر بعد دوبارہ لوگو لگادیا۔ استدعا ہے طالب علموں کو یونیورسٹی کا آفیشل لوگو استعمال کرنے سے روکا جائے۔ عدالت نے طالب علموں کو 9اکتوبر کے لیے نوٹس جاری کردیئے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین