جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ تریناپوبٹا کی ڈاکٹر معروف بن روف کو مسلح ملزمان کی جانب سے...

اپوبٹا کی ڈاکٹر معروف بن روف کو مسلح ملزمان کی جانب سے لوٹنے کی پرزور مذمت

صدر آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن ڈاکٹر سمیع الرحمان نے اپنے ایک مذمتی بیان میں آل پاکستان یونیورسٹیز بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن سندھ کے جنرل سیکریٹری اور اسسٹنٹ پروفیسر جامعہ کراچی ڈاکٹر معروف بن روٗف کو گلشن معمار کراچی میں لوٹے جانے اور تا حال ان کے سامان کی بازیابی نا ہونے پہ سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔

ان کے مطابق اساتذہ اس معاشرے کا سب سے زیادہ باشعور طبقہ ہے جو کسی بھی سیاست سے ماورا ہو کر نسل نو کو تعلیم و تربیت سے آراستہ کرتے ہیں اور معاشی لحاظ سے مشکلات سے دوچار ہونے کے باوجود وطن کے نظریاتی مستقبل کی حفاظت کرتے ہیں۔ اساتذہ سالہا سال اپنی آمدن جوڑ کر کچھ چیزیں جمع کرتے ہیں اور یوں اچانک واقعات سے ان کی معاشی صورتحال اور زیادہ متاثر ہوجاتی ہے۔ انہوں نے قانون نافذ کرنے والے اداروں سے مطالبہ کیا کہ وہ جلد از جلد ملزمان کو قانون کے کٹہرے میں لاکر کھڑا کریں اور ان سے مسروقہ سامان برآمد کریں۔ 

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین