Sunday, December 7, 2025
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی اور جاپانی کمپنی پلس ڈبلیوکے مابین مفاہمی یادداشت پر دستخط

جامعہ کراچی اور جاپانی کمپنی پلس ڈبلیوکے مابین مفاہمی یادداشت پر دستخط

جامعہ کراچی اور پاک جاپان کوآپریشن کے حوالے سے کام کرنے والی جاپانی کمپنی پلس ڈبلیوکے مابین مفاہمی یادداشت پر دستخط کی تقریب گزشتہ روز وائس چانسلر سیکریٹریٹ جامعہ کراچی میں منعقد ہوئی۔مفاہمی یادداشت پر جامعہ کراچی کے وائس چانسلر پروفیسرڈاکٹر خالدمحمودعراقی اور پلس ڈبیلو کے ایگزیکیٹو وائس پریزیڈنٹ،سی او او، تاکاشی ہوریوچی(Takashi Horiuchi) نے دستخط کئے۔

اس موقع پررجسٹرارجامعہ کراچی پروفیسرڈاکٹر عبدالوحید،ہیڈآف گلوبل بزنسز اینڈ پاکستان بزنسزہیرویوکی شین(Hiroyuki Shiono)و،ڈپٹی ہیڈ آف گلوبل بزنسز اینڈ پاکستان بزنسزحافظ محمد عمیر منیر،ایسوسی ایٹ آف گلوبل بزنسز ڈویژن محمد طلحہٰ منیر،صدر شعبہ کمپیوٹرسائنس جامعہ کراچی ڈاکٹر ندیم محمود،ڈائریکٹرآف آف ریسرچ اینوویشن اینڈ کمرشلائزیشن جامعہ کراچی ڈاکٹر سیدہ حورالعین ودیگر بھی موجودتھے۔

مفاہمتی یا دداشت کا مقصد شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی طلباوطلبات کو مختلف آئی ٹی کورسزکے حوالے سے تربیت فراہم کرنا اور جاپانی کمپنیوں کی ضروریات کے مطابق ان طلبہ کو ہم آہنگ اور ان کے لئے ملازمت کے مواقع پیداکرناہے۔

اس موقع پر یہ بھی فیصلہ کیاگیا کہ پہلے اورینٹیشن پروگرام کا انعقاد اکتوبر کے وسط میں کیا جائے گااور نومبر تا جنوری شعبہ کمپیوٹر سائنس جامعہ کراچی کے 100 طلباوطالبات کو تین ماہ کی تربیت فراہم کی جائے گی اوراسی تربیت کے دوران انہیں جاپانی زبان سے ہم آہنگی،آفس ورک اور ٹیکنالوجی سے متعلق تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔

اس موقع پر شعبہ کمپیوٹرسائنس جامعہ کراچی ڈاکٹر ندیم محمود نے کہا کہ اے آئی مشین لرننگ اور بلاک چین ایسی ٹیکنالوجیز جن پر جاپانی ماہرین کی مددسے طلباوطالبات کو بہتراندازمیں تربیت فراہم کی جاسکتی ہے۔

متعلقہ خبریں

ترك الرد

من فضلك ادخل تعليقك
من فضلك ادخل اسمك هنا


مقبول ترین