جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کے بائیکاٹ کا دوسرا روز

جامعہ کراچی میں ایوننگ پروگرام کے بائیکاٹ کا دوسرا روز

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کی اپیل پر جامعہ کراچی کے ایوننگ پروگرام کا مکمل بائیکاٹ آج دوسرے روز میں داخل ہوگیا ہے۔ اساتذہ ایوننگ پروگرام کے مشاہروں کی عدم ادائیگی پر سراپا احتجاج ہیں۔ پچھلے چار سالوں سے انتظامیہ کی غلط پالیسوں کے باعث ایوننگ کے بل مسلسل انتہائی تاخیر سے ادا ہورہے ہیں جس کی وجہ سے جامعہ کراچی میں تدریس سے وابستہ جامعہ کراچی کے مستقل اساتذہ کے ساتھ ساتھ جزوقتی پڑھانے والے اساتذہ بھی انتہائی کرب کا شکار ہیں۔ موجودہ بحران میں بھی اساتذہ کے 2022 کے پہلے سیمسٹر کے مشاہرہ بھی مکمل طور پر ادا نہیں کئے جاسکے ہیں۔ جبکہ گزشتہ چاروں سالوں کی انجمن اساتذہ اپنے اپنے دور میں مسلسل ایوننگ بل کی ادائیگی کے لئے مربوط نظام کا مطالبہ کرتے رہے ہیں۔

انجمن اساتذہ کا یہ بائیکاٹ اگلے لائحہ عمل کے اعلان تک جاری رہے گا جس کا فیصلہ جمعرات کو منعقد ہونے والی جنرل باڈی میٹنگ میں دیگر مسائل کے ساتھ کیا جائے گا۔
واضح رہے کہ جامعہ کراچی میں اساتذہ و ملازمین کو حالیہ بجٹ کے تحت اضافہ شدہ تنخواہ بھی جولائی سے تاحال ادا نہیں کی گئی۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین