آل پرائیویٹ اسکولز مینجمنٹ ایسو سی ایشن سندھ نے محکمہ تعلیم کے رجسٹریشن نظام کو بحال کرنے کے اقدام کو خوش آئند قراردیا ہے۔
اپسما کے چیئرمین سید طارق شاہ نے کہا ہے کہ نجی اسکولز رجسٹریشن سے متعلق نئے قوانین کو تشکیل نہیں دیا جاسکتا کیونکہ اس میں زمین حقائق کو نظر انداز کیا گیا ہے۔ تعلیمی اداروں کے لئے قوانین تشکیل دینے کےلئے نجی اسکولوں کی نمائندگان کو آن بورڈ نہیں لیاگیا۔
صوبائی وزیر تعلیم اور سیکریٹری تعلیم نجی اسکولوں کی نمائندہ تنظیم کو آن بورڈ لے تا کہ زمین حقائق کے مطابق فیصلے کئے جا سکی۔ موجودہ قوانین زمین حقائق کے برعکس ہیں۔ نوٹیفکشن سے متعلق تحفظات کے معاملات اسٹیئرنگ کمیٹی کی میٹنگ میں اٹھائے جائیں گے۔