پیر, نومبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینسپلا بھی انجمن جامعہ کراچی کی حمایت میں آ گئی

سپلا بھی انجمن جامعہ کراچی کی حمایت میں آ گئی

کراچی : سپلا کی جانب سے انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے فیصلوں کی حمایت کا اعلان، اساتذہ کی ترقی اور تنخواہوں کی ادائگی میں رکاوٹ برداشت نہیں کی جائے گی، جامعہ کراچی انتظامیہ کالج اساتذہ کے پیسے بھی ہڑپ کیے ہوئے ہے۔شیخ الجامعہ کا رویہ ان کے منصب کو زیب نہیں دیتا۔

 

سندھ پروفیسرز اینڈ لیکچررز ایسوسی ایشن کےمرکزی صدر پروفيسر منور عباس ،مرکزی سيکريٹری جنرل پروفيسر شاہجہاں پنھور، مرکزی سینئر نائب صدرپروفیسر عامر علی شاہ، مرکزی نائب صدر پروفیسر الطاف کھوڑو ، مرکزی خاتون نائب صدر پروفيسر عصمت جہاں، مرکزی نائب صدر پروفیسر محمد نجبیب لودھی، مرکزی ایڈیشنل سیکریٹری پروفیسر جڑیل شاہ، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری پروفیسر لعل بخش کلھوڑو، مرکزی جوائنٹ سیکریٹری سینئر ڈی پی ای خرم رفيع، مرکزی لیڈی جوائنٹ سیکریٹری پروفيسر حمیدہ میر بحر،مرکزی پریس سیکریٹری پروفيسر سعيد احمد ابڑو، مرکزی سوشل کلچرل سیکریٹری اینڈ اکیڈمک سیکریٹری پروفيسر رسول قاضی و دیگر رہنماؤں نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہا کہ انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی کے ہر فیصلے کی بھرپور حمایت کی جاتی ہے ۔

 

کالج اساتذہ اپنے یونیورسٹی کے اساتذہ کو کبھی تنہا نہیں چھوڑیں گے اور ہم سب جامعہ کراچی کے اساتذہ کے ساتھ کھڑے ہیں، جلد سپلا کا نمائندہ وفد انجمنِ اساتذہ جامعہ کراچی سے اظہارِ یکجتی کے لیے جامعہ کراچی جائے گا۔

 

سپلا کے رہنماؤں کا مزید کہنا تھا کہ یہ کتنا ظلم ہے کہ معاشرے کو شعور دینے والا طبقے کو اس قدر پریشان کیا جا چکا وہ اپنے حقوق کے حصول کی خاطر سراپا احتجاج بنا ہوا ہے اور اربابِ اختیار کے کان پر جوں تک نہیں رینگ رہی ۔

 

سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا کہ شیخ الجامعہ کا رویہ ان کے منصب کو زیب نہیں دیتا اس لیے ان کو تنظیم اساتذہ کے ساتھ رویہ پر نظر ثانی کرنا ہوگی کیوں کہ ان کا یہ عمل جامعہ کے لیے مناسب نہیں، اسی طرح ایک طویل عرصہ سےجامعہ کراچی کی نااہل انتظامیہ کالج اساتذہ کے اعزازیہ بھی ادا نہیں کر رہی ۔

 

سپلا کے رہنماؤں کا یہ بھی کہنا تھا اگر صورتحال یہ ہی رہی تو پھر سپلا انجمنِ اساتذہ کے ساتھ مل کر فیصلہ کن احتجاج کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین