جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولتازہ تریناساتذہ کی احتجاجی تحریک کے کم وقت میں فوائد برآمد ‛ ہڑتال...

اساتذہ کی احتجاجی تحریک کے کم وقت میں فوائد برآمد ‛ ہڑتال ختم

کراچی : انجمن اساتذہ کے جاری کردہ مراسلے کے مطابق انجمن اساتذہ کے ایک وفد نے وزیر اعلی سندھ کی ایماء پر بلائے گئے ایک اجلاس میں صدر انجمن اساتذہ ڈاکٹر صالحہ رحمان کی قیادت ہیں شرکت کی۔

 

وفد میں ڈاکٹر شاہ علی القدر، ڈاکٹر انتخاب الفت، جناب غفران عالم اور فیضان نقوی شامل تھے۔ اجلاس کی صدارت چیئرمین HEC نے کی، اجلاس میں سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز، سیکریٹری HEC اور شیخ الجامعہ کی موجودگی میں اساتذہ کے اجلاس عام کے مطالبات پر سیر حاصل گفتگو کی گئی۔

 

وزیر اعلیٰ کی ہدایت پر چیئرمین HEC اور سیکریٹری یونیورسٹیز اینڈ بورڈز نے شیخ الجامعہ کی موجودگی میں مندرجہ ذیل یقین دہانی کروائی اور طے شدہ ٹائم فریم میں تکمیل کا وعدہ کیا۔

سیلیکشن بورڈز کی مجموعی اجازت دی گئی اور فوری طور پر اس کے انعقاد کا کہا گیا۔ ایڈہاک الاؤنس کو سینڈیکیٹ کا اجلاس بلا کر فوری تنخواہوں میں شامل کرایا جائے گا۔ اس سلسلہ اسپیشل گرانٹ سندھ گورنمنٹ مہیا کرے گی۔

ایوننگ بلز کی مکمل ادائیگی دس یوم کے اندر کر دی جائیگی۔ معاملہ میں تیزی لانے کے لیے سندھ ایچ ای سی اپنی گرانٹ کا اجراء فوری کرے گی۔ میڈیکل کے حوالے سے ہنگامی طور پر اس مسئلہ کو حل کرنے کی یقین دہانی کرائی گئی۔

 

جامعہ کے مالی معاملات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ Triple A rated کمپنی کے ذریعے کرایا جائے گا۔ ریٹائرڈ اساتذہ کے واجبات کی فی الفور ادائیگی کے لیے اقدامات کیے جائیں اور ایک پنشن فنڈ قائم کیا جائے گا۔ جزو وقتی اساتذہ کا مشاہرے میں اضافہ کیا جائے گا۔ اس مدعے کو سنڈیکیٹ میں پیش کیا جائے گا۔

نئے اور اہل ڈائریکٹر فنانس کی تعیناتی کے عمل میں لائی جائے گی۔ اجلاس میں اراکین نے شیخ الجامعہ کے رویہ کی بھی شکایت کی اور کہا گیا اساتذہ کی عزت کو مقدم رکھا جائے۔

مندرجہ بالا نکات پر عمل درآمد کی ضمانت چیئرمین سندھ ایچ ای سی اور سیکریٹری یونیورسٹی اینڈ بورڈز ہوں گے۔
اس سلسلے میں انجمن اساتذہ وزیر اعلیٰ سندھ کی انتہائی مشکور ہے جنہوں نے ذاتی دلچسپی لیتے ہوئے فوری اقدامات کا حکم دیا اور تعلیم دوستی کی بہترین مثال قائم کی۔

اس تمام پیشرفت پر انجمن اساتذہ نے مجلس عاملہ کے ہنگامی اجلاس میں خیر سگالی کے طور پر کلاسز کے بائیکاٹ کے اعلان کو ختم کرنے کا اعلان کیا اور یہ امید ظاہر کی کے وعدے کے مطابق اساتذہ کو ریلیف فراہم کیا جائیگا۔ اس فیصلے کو جنرل باڈی سے نہ کرانے پر کچھ اراکین نے تحفظات کے ساتھ منظوری دی۔ جنرل باڈی کے بغیر ہونے والے اس فیصلہ پر کچھ احباب کو یقیناً تحفظات ہوں گے لیکن یہ فیصلہ وزیر اعلیٰ کی پرزور سفارش پر کیا گیا جنہوں نے ان معاملات کا بہت سرعت کے ساتھ نوٹس لیا۔

ہم گزشتہ جمعرات سے اساتذہ مطالبات کا ساتھ دینے پر مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد، سیاسی جماعتوں اور طالب علموں کے شکر گزار ہیں کہ انہوں نے ہمارے موقف کی بھرپور حمایت جاری رکھی۔

ساتھ ساتھ ہم تمام اساتذہ کے بھی مشکور ہیں جنہوں نے اپنے بھرپور اتحاد سے حکام بالا تک اپنے موقف کو بھرپور انداز میں پہنچانے کے لئے دو روز صبح کی کلاسز اور ایوننگ کی کلاسز کا ایک طویل بائیکاٹ کیا۔ ہم امید کا اظہار کرتے ہیں کہ وزیر اعلی کی ہدایات کی روشنی میں جلد مثبت نتائج ہمارے سامنے ہونگے۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین