منگل, نومبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینآپ ﷺ کے اسوہ حسنہ میں دنیاوآخرت کی کامیابی ہے، عمرفاروق

آپ ﷺ کے اسوہ حسنہ میں دنیاوآخرت کی کامیابی ہے، عمرفاروق

اّمت مسلمہ کے نوجوانوں کے لیے آپ ﷺ کی زندگی مشعل راہے،حضورنبی واکرم ﷺ کے اسوہ حسنہ میں دنیاوآخرت کی فلاح وکامیابی کو مضمرکردیہ گیاہے۔آپ ﷺ ابر رحمت بن کرانسانیت پربرسے اور ان کوکفر وشرک اورضلالت گمراہی سے نکال کر توحیدورسالت کی روشنی سے منورکیا.

ان خیالات کااظہارمرکزی ناظم اطلاعات ونشریات مسلم اسٹوڈنٹس آرگنائزیشن پاکستان عمرفاروق نے مرکزی مسلم میڈیاسیل سے گفتگوکرتے ہوے کہاکہ مسلمہ امہّ کودرپیش مسائل کاحل اورمحفوظ مستقبل کویقینی بنانے کے لئے سیرت النبی ﷺ سے رہنمائی حاصل کرناہوگا آپ ﷺ ابر رحمت بن کرانسانیت پر برسے اور ان کوکفر وشرک اورضلالت گمراہی سے نکال کر توحیدورسالت کی روشنی سے منورکیااور انسانیت کومعراج پہ پہنچادیہ۔موجودہ دورمیں امتّ مسلمہ کودر پیش جن چیلنجز کاسامناہے ان سب کاخاتمہ اسی صورت ممکن ہے کہ ہم لوگ دوبارہ انہی اصولوکی طرف لوٹ آئیں جن پر عمل پیراہوکر صحابہ کرام رضوان اللہ تعالیٰ علیہم اجمعین نے پوری دنیاکوایک آئیڈیل نظام دیہ۔ایم ایس او پاکستان نوجوانوں میں سیرت مصطفیﷺ کوعام کرنے کے لئے ماہ ربیع الاول کو عشق مصطفیٰ ﷺ کے عنوان سے منارہی ہے.

ا س دوران ملک بھرکے کالجز،یونیورسٹی،اسکول مدارس عربیہ میں دروس قرآن،محفل حمدونعت،سیمینارز اور فکری نشستیں عشق مصطفیٰ ﷺ کے عنوان سے کی جائے گی۔انہوں نے مزید کہا کہ ایم ایس اوپاکستان نوجوانوں میں سیرت النبیﷺصحابہ کرام واہلبیت عظام ؓ کی سیرت و کردار کو اجاگر کرنا چاہتی ہے،قومی اتحادو یکجہتی کے لیے ہمارے اسلاف کی زندگیاں مشعل راہ ہیں۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین