اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ تریننگراں وزیراعلیٰ سندھ نے غفلت برتنے اورنا اہلی کی...

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے غفلت برتنے اورنا اہلی کی بنیاد پر ڈی جی کالجز سمیت 4 افسران کو معطل کردیا

ترجمان وزیراعلیٰ سندھ کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعلیٰ سندھ جسٹس (ر) مقبول باقر نے گورنمنٹ کالج النور کے دورے کے بعد بڑا ایکشن لیا۔ نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے غفلت برتنے اورنا اہلی کی بنیاد پر ڈی جی کالجز سمیت 4 افسران کو معطل کردیا۔ معطل ہونے والوں میں گریڈ 20 کے ڈی جی کالجز شاداب حسین اور پرنسپل النور کالج مسز زاہدہ بیگم شامل ہیں۔

نگراں وزیراعلیٰ سندھ نے گریڈ 19 کی وائس پرنسپل اور لیکچرر اسلامک اسٹیڈیز عشرت العین کو بھی معطل کردیا۔ نگراں وزیراعلیٰ کا کہنا تھا کہ کالج کے حالات بہت تکلیف دہ ہیں۔ ڈی جی کالجز ،پرنسپل اور وائس پرنسپل کو غفلت اور نااہلی کی بنیاد پر معطل کیا۔ لیکچرر اسلامک اسٹیڈیز بائیو میٹرک کر کے کالج سے گذشتہ 1 سال سے چلی جاتی تھی۔

انہوں نے مزید کہا کہ میں تعلیم کے مسئلے پر کوئی غفلت برداشت نہیں کروں گا۔ میں کسی کو اپنے بچوں کی تعلیم برباد کرنے کی اجازت نہیں دوں گا۔ جو سچائی اور محنت سے کام نہیں کرے گا ، اُسے فارغ کیا جائے گا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین