ضیاء الدین یونیورسٹی بورڈ نے بارہویں جماعت پری میڈیکل کے نتائج جاری کردیے۔ امیدوار اپنے نتائج ویب سائٹ پر براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ضیاء الدین بورڈ نے 12 ویں جماعت پری میڈیکل کے تمام نتائج ویب سائٹ پر جاری کردیے ہیں۔
اس ضمن میں ضیاء الدین امتحانی بورڈ کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر ناصر انصار کا کہنا تھا کہ سندھ کا واحد بورڈ نےجہاں سب سے پہلے بارہویں جماعت کے نتائج کا اعلان کیا ہے،آن لائن ویب سائٹ پر نتائج جاری کرنے میں ضیاء الدین امتحانی بورڈ کی پوری ٹیم نےاپنا اہم کردار ادا کیا ہے ،ضیاء الدین امتحانی بورڈ کے چیرمین کے وژن کے مطابق ہم نے کامیابی سے ای مارکنگ کے زریعے بروقت نتائج کا اجراء کیا۔
اس موقع پر ضیاء الدین امتحانی بورڈ کی پوری ٹیم با لخصوص شعبہ آئی ٹی کے ملازمین کی بڑی کامیابی ہے۔ امیدوار کسی بھی پریشانی کے بغیر ہی اپنا نتیجہ براہ راست دیکھ سکتے ہیں۔ اکیڈمک ہیڈ شہباز نسیم کے مطابق نتائج میں کامیابی کا تناسب 77 فیصد رہا، 7عشاریہ 3فیصد اے ون گریڈ جبکہ 51 فیصد اے گریڈ اور 16 فیصد طلبہ بی گریڈ میں پاس ہوئے۔23 فیصد طلبہ امتحانات میں ناکام ہوئے ۔