اتوار, اکتوبر 20, 2024
صفحہ اولتازہ ترینبین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے 12 ویں کانوکیشن کی تیاریاں

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کے 12 ویں کانوکیشن کی تیاریاں

پروفیسر ڈاکٹر احمد شجاع سید، نائب صدر ریسرچ اینڈ انٹرپرائز، بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی نے یونیورسٹی کے 12ویں کانووکیشن کے لیے تشکیل کردہ ذیلی کمیٹیوں کے کنوینرز کے اجلاس کی صدارت کی۔

بین الاقوامی اسلامی یونیورسٹی کا 12 واں کانووکیشن اس سال 8 اور 9 نومبر کو منعقد ہوگا۔
اجلاس میں پروفیسر ڈاکٹر این بی جمانی، نائب صدر ایڈمنسٹریشن اینڈ فنانس، پروفیسر ڈاکٹر عبدالرحمن، نائب صدر اکیڈمکس، کمیٹیوں کے کنوینرز اور متعلقہ افسران بشمول ڈائریکٹرز اور انچارجز نے شرکت کی۔

اجلاس میں چیئرمین کو کانووکیشن کی تیاریوں کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔ ممبران نے بروقت اقدامات اور کانووکیشن کو یادگار و شاندار بنانے کے لیے مختلف سفارشات دیں۔ ڈاکٹر احمد شجاع سید نے کمیٹی کے کنوینرز پر زور دیا کہ وہ اپنے کام طے کردہ وقت سے پہلے ہی مکمل کرنے کی کوشش کریں اور اس امر کو یقینی بنائیں کے اس ایونٹ کے انعقاد میں کوئی کمی نہ رہے۔اجلاس میں مختلف کنوینرز نے مجموعی پیش رفت اور اہم نکات پر تفصیلا آگاہ کیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین