ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولتازہ ترینپروفیسر رضا شاہ ’رائل کالج آف فزیشن‘ کے اعزازی فیلو منتخب

پروفیسر رضا شاہ ’رائل کالج آف فزیشن‘ کے اعزازی فیلو منتخب

رائل کالج آف فزیشن، ایڈینبرگ، نے بین الاقوامی مرکز برائے کیمیائی و حیاتیاتی علوم (آئی سی سی بی ایس) جامعہ کراچی کے سینئر پروفیسر ڈاکٹر ایم رضا شاہ کو رائل کالج آف فزیشن کا اعزازی فیلو منتخب کرلیا ہے۔ پروفیسر رضا شاہ نے رائل کالج آف فزیشن کے سربراہ سے میڈیکل سائینس میں بالخصوص مختصر عرصے میں کلینکل ٹرائل کرنے جیسی گراں قدر خدمات انجام دینے کے اعتراف میں ایف آر سی پی(FRCP)ڈپلومہ حاصل کیا ہے۔ واضح رہے کہ رائل کالج آف فزیشن1681ء میں رائل چارٹر کے تحت قائم ہوا تھا۔

آئی سی سی بی ایس، جامعہ کراچی کے ترجمان کے مطابق پروفیسر رضا شاہ کا تحقیقی میدان نینومیڈیسن اور سپرامالیکولر کیمسٹری ہے، انھوں نے چھ کتابیں تصنیف کی ہیں جبکہ چار کتابوں کی تدوین بھی کی ہے، ان کے حصے میں اس کے ساتھ ساتھ کتب میں12ابواب جبکہ1700امپیکٹ فیکٹر کے ساتھ460ریسرچ آرٹکل بھی شامل ہیں۔ ان کے یو ایس پیٹنٹ کی تعداد 3 ہے۔ ان کی نگرانی اور نائب نگرانی میں34اسکالرز ے پی ایچ ڈی جبکہ44نے ایم ایس اور ایم فل کیا ہے۔خیبرپختونخواہ کی حکومت نے انھیں2019سب سے نمایاں سائینسدان قرار دیا تھا، ان کو2015ء میں ’تمغہئ امتیاز‘بھی عطا ہوا ہے۔

انھیں مختلف ادوار میں ڈاکٹر عطاالرحمن گولڈ میڈل، ڈاکٹر ریاض الدین گولڈ میڈیل اور ڈاکٹر عبدالسلام ایوارڈ بھی مل چکا ہے،2017ء میں ان کی ایک کتاب کو اعلیٰ تعلیمی کمیشن کی جانب سے بہترین کتاب ہونے کا عزاز بھی حاصل ہوا ہے۔ پروفیسر رضا شاہ ملکی اور غیر ملکی اکیڈمی آف سائینسزاور اداروں ک رکن بھی رہے ہیں، جبکہ پاکستان انٹر نیشنل کیسمٹری اولمپیارڈ ٹیم کے2008ء سے اتالیق ہیں۔ کویڈ کے زمانے میں سینوفارم کمپنی کی ویکسین کے ٹرائل ان ہی کی زیرِ نگرانی ہوئے تھے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین