جمعرات, اکتوبر 31, 2024
صفحہ اولتازہ ترینعلامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 29ستمبر کے پرچے ری شیڈول کردئیے

علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے 29ستمبر کے پرچے ری شیڈول کردئیے

وفاقی حکومت نے 12ربیع الاول( 29ستمبر)کو عام تعطیل کا اعلان کیا ہے، اس تناظر میں علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی نے29ستمبر کو منعقد ہونے والے میٹرک، ایف اے/آئی کام کے پرچے کورس کوڈز نمبر 208،212، 355اور 357 ری شیڈول کردئیے ہیں، اب یہ پرچے 6اکتوبر کو لئے جائیں گے۔ کنٹرولر امتحانات کے مطابق پہلے سے جاری کردہ رول نمبر سلپس،ا وقات کار، امتحانی مراکزنئی تاریخ کے لئے کارآمد ہونگے یعنی اِن میں کوئی تبدیلی نہیں کی گئی ہے۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین