اتوار, نومبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینانجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد کی ادارہ نور حق میں امیر...

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد کی ادارہ نور حق میں امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات

انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے ایک وفد نے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمن سے ملاقات کی۔ وفد میں انجمن استاتذہ کے نمائندے ڈاکٹر فیضان نقوی (سیکٹریری), ڈاکٹر اسد تنولی (جوائنٹ سیکرٹری)، اراکین مجلس عاملہ پروفیسر ڈاکٹر انتخاب الفت، ڈاکٹر معروف بن رؤف، ڈاکٹر عبدالجبار خان اور ڈاکٹر ندا علی موجود تھے۔ ملاقات میں انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے وفد نے جماعت اسلامی کی قیادت کو اس بات سے آگاہ کیا کہ مسلسل بد انتظامی کے باعث جامعہ میں مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کررہا ہے اور انتظامیہ اس ضمن میں بے حسی کا مظاہرہ کررہی ہے۔ اس سرکاری جامعہ کو بحران کی طرف دھکیل کر مڈل کلاس طبقہ کی اعلیٰ تعلیم کی امیدوں پر پانی پھیرا جارہا ہے۔ وفد نے اس بات پر بھی زور دیا گیا کہ مالی بدانتظامیوں کے باعث پہلے ہی ایوننگ بلز، جزوقتی اساتذہ کے مشاہرے اور میڈیکل بلز واجب الادا ہیں۔ جس سے جامعہ سے وابستہ تمام افراد ذہنی اذیت کا شکار ہیں۔ یہ تمام صورتحال نامناسب منصوبہ بندی اور نااہلی کا شاخسانہ ہے۔

انجمن اساتذہ نے جامعہ کے بجٹ کو فنانس اینڈ پلاننگ کمیٹی اور سینٹ میں پیش کرنے کا مطالبہ کیا تاکہ مالی معاملات میں شفافیت لائی جائے۔

حافظ نعیم الرحمن نے جامعہ کراچی کی موجودہ صورتحال پہ گہری تشویش اور افسوس کا اظہار کیا۔ ان کے مطابق متوسط طبقے کی اس بڑی جامعہ کو چلانے کے لیے مہارت کی ضرورت ہے جو کہ میرٹ پہ نا آنے والے افراد میں ممکن نہیں ہوسکتی۔ انہوں نے جماعت اسلامی کی جانب سے اساتذہ جامعہ کراچی کے مطالبات کی بھرپور حمایت اور اپنے پورے تعاون کا یقین دلاتے ہوئے وزیر اعلی سے بھی اس مسئلہ کے متعلق بات کرنے کا عندیہ دیا۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین