ہفتہ, جولائی 27, 2024
صفحہ اولبلاگوالدین فیس کی ادائیگی اور اسکول میں ایڈمیشن سے پہلے مندرجہ ذیل...

والدین فیس کی ادائیگی اور اسکول میں ایڈمیشن سے پہلے مندرجہ ذیل کاغذات اور معاملات ضرور چیک کریں

والدین فیس کی ادائیگی اور اسکول میں ایڈمیشن سے پہلے مندرجہ ذیل کاغذات اور معاملات ضرور چیک کریں قانون کے مطابق تمام اسکول یہ کاغذات والدین کو رکھانے/ کاپی دینے کے پابند ہیں۔

1-اسکول کا رجسٹریشن سرٹیفکیٹ بمعہ فیس اسٹریکچر اور سہولیات اسکول صرف یہ سہولیات فراھم کر کے منظورشدہ فیس وصول کرنے کا مجاز ھے اور منظور شدہ فیس کے علاوہ کسی بھی مد میں ایک روپیہ بھی وصول نہیں کر سکتے لیٹ فیس، واؤچر فیس، فنکشن فیس اے سی فیس سب غیر قانونی ہیں
2-سالانہ فیس وصولی کی اجازت کا سرٹیفکیٹ
3-دس فیصد بچوں کی فری شپ/اسکالر شپ کی لسٹ
4-پیرینٹس ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ذمہ داروں کی لسٹ
5- اساتذہ/ سبجیکٹ اسپیشلسٹ کی تعداد اور قابلیت
6- سائنس، کمپیوٹر لیب اور لائبریری میں موجود سہولیات کی تفصیلات
7- اسکول کے کلاس رومز کی تعداد یاد رکھیں 25 کلاس رومز، کمپیوٹر اور سائنس لیب لیبارٹری اور فرسٹ ایڈ روم کے بغیر اسکول رجسٹریشن کا مجاز نہیں ھے
8- آگ بجھانے کے انتظامات


9- ھنگامی حالات میں انخلاء کے راستوں کی تفصیل
10- وین کنٹریکٹر کی وینز سی این اور ایل پی جی پر تو نہیں ہیں یہ اطمینان کر لیں۔

11- اسکول سلبس چیک کر لیں کہ کہیں کوئی قابل اعتراض مواد تو نہیں پڑھایا جا رھا یہ بھی اطمنان کر لیں کہ پچھلے سال کورس پورا پڑھایا گیا تھا کہ نہیں
12- آخری دفعہ یونیفارم کب تبدیل ھوا تھا کیونکہ 5 سال سے پہلے اسکول یونیفارم تبدیل نہیں کیا جا سکتا
13-یاد رکھیں اسکول کا کتابیں کاپیاں اسٹیشنری یونیفارم اسکول سے یا اپنی منظور شدہ دوکان سے بیچنا جرم ھے والدین اپنی مرضی سے جہاں سے چاہیں خرید اور سلوا سکتے ہیں
14- پانچ سال سے چھوٹے بچوں کا اسکول میں داخلہ کرا کے اپنے پیسے ضائع اور بچے پر ظلم نہ کریں
15- فیس کا معاملہ اسکول اور والدین کا ھے تین ماہ کی فیس عدم ادائیگی کے بعد اسکول چوتھے اور پانچویں مہینے پیرینٹس کو نوٹس دے گا اور چھٹے مہینے بچے کا نام اسکول سے خارج کرنے کے لئے ریگولیٹر سے اجازت لینے کے بعد بچے کو اسکول سے نکال سکتا ھے اسکول انتظامیہ بچوں سے فیس کا مطالبہ اسکول آنے اور امتحان دینے سے روکنے، ایڈمٹ کارڈ، مارک شیٹ، رزلٹ روکنے کا مجاز نہیں ھے اور یہ کسی صورت میں نہیں کر سکتی یہ بچوں پر تشدد کے زمرے میں آتا ھے جس کی سخت سزا ھے ایسی کسی صورتحال میں فوری طور پر چائلڈ پروٹیکشن بیورو کی ھلیپ لائن پر اطلاع کریں
16- کسی بھی بورڈ سے منسلکی کا سرٹیفکٹ بھی چیک کر لیں

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین