میٹرک بورڈ نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا

1
4

کراچی : ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ کامیابی کا کل تناسب 86.30 رہا ہے ۔

 

تفصیلات کے مطابق ثانوی تعلیمی بورڈ کراچی نے دسویں جماعت سائنس گروپ کے نتائج کا اعلان کر دیا ہے ۔ نتائج کا اعلان سیکرٹری بورڈ یونیورسٹی نور احمد سموں ‛ چیئرمین انٹر بورڈ پروفیسر نسیم احمد میمن ‛ چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر شرف علی شاہ ‛ ناظم امتحانات عمران طارق بٹ ‛ سیکرٹری میٹرک بورڈ نوید احمد سمیت دیگر افسران کی موجودگی میں ہومیو پیتھک کالج آڈیٹوریم ناظم آباد میں کیا گیا ۔

 

نتائج کے مطابق امسال 2023 میں میٹرک بورڈ دسویں جماعت سائنس گروپ میں کل  156068 طلباء و طالبات نے امتحانانی فارم جمع کرائے تاہم امتحانات میں 156022 امیدوار شریک ہوئے ۔ جس کے بعد 134646 طلباء و طالبات نے مجموعی طور پر کامیابی حاصل کی ہے ۔ یوں کامیابی کا کل تناسب 86.30 فیصد تھا ۔

 

مجموعی طور پر اے ون گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 33967 ‛ اے گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 45080 ‛ بی گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 34250 ‛ سی گریڈ لینے والے طلبہ کی تعداد 18033 اور D گریڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد  3037 اور ای گریڈ میں پاس ہونے والے طلبہ کی تعداد 16 ہے ۔

پہلی پوزیشن شہیرا فاطمہ نے 1044 نمبر ‛ دوسری پوزیشن رابیسہ علی نے 1035 نمبر ‛ تیسری پوزیشن محمد عمیر اقبال انصاری نے 1031 نمبر حاصل کیئے ہیں ۔

اس کے علاوہ جنرل گروپ ریگولر اور پرائیویٹ میں پہلی تین پوزیشن لینے والوں میں زیتون نے 926 نمبر ‛ دوسری پوزیشن سیدہ خضرا عامر نے 959 نمبر اور تیسری پوزیشن نشرہ نے 947 نمبر حاصل کیئے ہیں ۔

 

امتحان میں پوزیشن لینے والے طلبہ و طالبات کو نقد انعامات سے نوازہ گیا ۔ جب کہ بورڈ میں نتائج کے مہمانان کو شیلڈ اور اجرک کے تحائف بھی پیش کئے گئے ۔

 

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین میٹرک بورڈ ڈاکٹر شرف علی شاہ نے کہا کراچی ماڈل سٹی ہے اور میں اس شہر کے بورڈ کا چیئرمین ہوں ۔ بورڈ میں آنے والے تمام مہمانوں ‛ تعلیمی افسران سمیت والدین و اساتذہ کو خوش آمدید کہتا ہوں ۔

 

سیکرٹری بورڈ اینڈ یونیورسٹی نور احمد سموں کا کہنا تھا کہ مجھے خوشی ہے کہ میں طلبہ کی اس تقریب میں آیا ہوں ۔ بورڈ کو ٹاپ کرنے والے طلبہ کو مبارک باد پیش کرتا ہوں ۔ ہمارے تعلیمی سلسلے کا فوکس ہمارے طلبہ ہی ہیں ۔ بچوں کیساتھ ساتھ اساتذہ اور والدین کیلئے بھی اعزاز ہے ۔ میں نتائج سے خوش ہوں کہ زیادہ طلبہ کے نتائج اے ون گریڈ ہے ۔ میں نے بھی حیدر آباد بورڈ سے امتحان دیا تھا تو نتائج کے روز بہت خوش تھا ۔

 

1 تعليق

تبصرہ کریں