جمعہ, اکتوبر 18, 2024
صفحہ اولتازہ ترینجامعہ کراچی کی سینیٹ میں رجسٹرڈ گریجویٹ کی نشستوں پر الیکشن 8...

جامعہ کراچی کی سینیٹ میں رجسٹرڈ گریجویٹ کی نشستوں پر الیکشن 8 اکتوبر ہونگے

کراچی : جامعہ کراچی کی سینیٹ میں رجسٹرڈ گریجویٹ کی دو نشستوں پر الیکشن 8 اکتوبر کو ہونگے ۔ الیکشن سردار یاسین ملک سکول نزد مسکن گیٹ منعقد ہونگے ۔

 

واضح رہے کہ یونیورسٹی کے سب سے بڑے و مستند پلیٹ فارم سینیٹ کے اندر دو نشستیں رجسٹرڈ گریجویٹ کی ہوتی ہیں ۔ جن کے لیئے رجسٹرڈ گریجویٹ کے مابین الیکشن کرائے جاتے ہیں جن میں دو امیدواروں کو جیتنے کے بعد رجسٹرڈ گریجویٹ کی نشست پر سینیٹر بنایا جاتا ہے ۔

 

18ویں ترمیم کے بعد سینیٹ کو وزیر اعلی چیئر کرتا ہے ، جب کہ گزشتہ کئی دہائیوں سے جامعہ کراچی کی سینیٹ کا اجلاس ہوا ہی نہیں جس کی وجہ سے وزیر اعلی کو بھی اجلاس میں آنے کا کشٹ نہیں اٹھانا پڑا ۔ جامعہ کراچی میں سینیٹ کا آخری اجلاس 2019 سے سابق و مرحوم وائس چانسلر ڈاکٹر اجمل خان کے دور میں منعقد ہوا تھا ۔ جس کے بعد اب تک سینیٹ کا اجلاس نہیں ہو سکا ہے ۔

 

امسال الیکشن میں ہلچل کی نسبت گزشتہ برسوں میں الیکشن خاموشی سے منعقد کر دیئے جاتے تھے یا بیشتر الیکشن میں بلا مقابلہ سینیٹر منتخب ہو جاتے تھے ۔ تاہم امسال 2023 میں رجسٹرڈ گریجویٹ کی نشستوں پر الیکشن کیلئے کل 9 افراد نے کاغذات نامزدگی جمع کرائے ۔ جس کے بعد 5 امیدواروں نے اپنے کاغذات واپس لے لیئے تھے ۔ جن میں سابق کنٹرولر ڈاکٹر ظفر حسین بھی شامل ہیں ۔ جس کے بعد دیگر 4 ہی امیدوار آمنے سامنے ہیں ۔

 

 

جن میں دو امیدواروں کو آفیسرز یونین کی حمایت حاصل ہے اور دو آزاد امیدوار ہیں ۔ جن میں آفیسرز یونین کے حمایت یافتہ حافظ عبدالصمد خان اور زبیر ہیں جب کہ آزاد امیدواروں میں اشفاق احمد صدیقی اور ڈاکٹر عادل شکیل شامل ہیں ۔عادل شکیل کا تعلق بھی آفیسرز یونین سے ہے وہاں سے استعفی دیکر آزاد امیدوار کی حیثیت سے الیکشن لڑ رہے ہیں ۔

مذکورہ الیکشن یکم اکتوبر کو جامعہ کراچی کے شیخ زید اسلامک سینٹر میں صبح 9 سے سہ پہر ڈھائی بجے بغیر وقفے کے منعقد ہونے تھے جس کے بعد اب الیکشن کی تاریخ آگے بڑھا دی گئی تھی ۔ اور اب الیکشن 8 اکتوبر کو جامعہ کراچی مسکن گیٹ کے قریب قائم سردار یاسین ملک سکول میں الیکشن کا انعقاد ہو گا ۔

 

 

رجسٹرڈ گریجویٹس کی ان دو نشستوں پر الیکشن کی ایک خاص بات یہ ہے بھی ہے اب کی بار الیکشن میں حصہ لینے والوں کا تعلق جامعہ کراچی سے ہے جب کہ ووٹرز کی کثیر تعداد یونیورسٹی کے باہر کی ہے ۔ مذکورہ الیکشن کے لیئے حق رائے دہی دینے کے اہل افراد کی تعداد 3 ہزار 864 تک رجسٹرڈ ہے جن میں سے بیشتر اور قدیم گریجویٹس کا انتقال بھی ہو چکا ہے ۔ الیکشن میں ہر ووٹر 2 امیدواروں کو ووٹ دینے کا اہل ہے ۔ جیتنے والا امیدوار 3 سال کیلئے سینیٹ کا ممبر بن جاتا ہے۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

تبصرہ کریں

مقبول ترین