جمعرات, نومبر 21, 2024
صفحہ اولبلاگمعاشی بربادی کا ذمہ دار کون ....؟

معاشی بربادی کا ذمہ دار کون ….؟

تحریر : سدرہ راؤ

معاشی بربادی کا ذمہ دار کون ….

یہ بات تو بالکل درست ہے کہ جنگ لازم ہو تو لشکر نہیں دیکھے جاتے۔
لیکن شروع کہاں سے کریں آپ کے رائے درکار ہے۔۔
آج کل صرف ایک ہی لفظ زبان زدے عام ہے انڈیا سے جنگ لڑو ، مار دو، گرا دو، کاٹ دو۔
ٹھیک ہے ہر بندے کی اپنی رائے ہے۔ ہونا وہی ہے جو میرے پروردگا کا حکم ہوگا۔ مگر اس بارے میں میری رائے زرہ مختلف ہے۔

لڑیں بالکل لڑیں لیکن سب سے پہلےیہ بتائیں لڑنا کس سے ہے انڈیا سے یا پھر اپنی گلی کی نکر پر موجود اس جعلی عطائی ، جعلی ڈاکٹر سے جو روزانہ میرے اور آپ کے بچوں کو مار رہے ہیں۔

پہلے یہ طے کریں لڑنا کس سے ہے انڈیا سے یا پھر ان سے جو کیمیکل ملا دودھ روز ہماری دہلیز پر دے کر جاتے ہیں اور اس ملاوٹ شدہ دودھ سے ہمارے بچوں کو موت کے منہ میں دھکیلتے ہیں۔

پہلے یہ طے کریں لڑنا کس سے ہے انڈیا سے یا پھر اس شخص سے جو ہمیں نمک ، مرچ ، مصالحہ جات کے نام ملاوٹ کر کے زہر دے رہا ہے۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھر ان سے جو اللہ کے خزانوں سے آئے ہوئے فروٹ کو ٹیکا لگا کر ہمارے قبرستانوں کو آباد کر چکے ہیں۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھر پولیس ، واپڈا، سوئی گیس جیسے تمام اداروں میں موجود کرپٹ مافیہ سے جنہوں نے اس ملک کو حقیقی معنوں میں تباہی کے دہانے پر کھڑا کر دیا ہے۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھر وکلاء گردی، بیورو کریسی، افسر شاہی، جنہوں نے تعلیم یافتہ ہوتے ہوئے قاعداعظم کے وژن کو شرمندہ کیا۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھر اس عدلیہ کے نظام سے جو آج تک کسی جرنیل، سیاستدان، امیر ، آفیسر ، کرپٹ ججز کو سزا نہ دے سکا اور غریب اپنی بیٹیاں بیچ دیں انصاف کے لئے۔۔۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھر اس وقت کی میڈیا گینگ سے جنہوں نے طاقتور کو بچانے کا بیڑہ اٹھاتے ہوئے غنڈہ گردی کی تمام حدیں پار کر دیں۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھران نام نہاد مولویوں سے جو فرقہ واریت کی آگ پھیلا کر روزانہ ہمارے بچوں کو مار رہے ہیں۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھر سیاستدانوں سے جنہوں نے ملک کو نوچ نوچ کر اپنے محلات بنا لئے اور آج بھی کہتے ہیں ہمیں غریب سے پیار ہے۔

پہلے طے کریں کس سے لڑیں انڈیا سے یا پھر ان چند سے جنہوں نے اپنی ذاتی انا اور چند ڈالرز کے خاطر اس ملک کے بچوں اور جوانوں کو بیچ ڈالہ۔۔۔۔

میری نظر میں بھارت ہمارا دشمن بعد میں پہلے ہم خود اس ملک کے دشمن ہیں۔ ہماری کمزور معیشیت، ہماری کمزور پالیسیاں، کرپٹ نظام، میرٹ کا قتل عام ، تعلیمی سٹرکچر اور شعبہ صحت جیسے بے شمار معاملات جب سے پاکستان بنا جیسے کے تیسے ہیں۔۔۔۔

ہمیں اٹھنا ہوگا۔۔۔۔۔۔
ہمیں جاگنا ہوگا۔۔۔۔۔۔
عزم عالیشان کی خاطر۔۔۔۔۔۔۔۔
پورے پاکستان کی خاطر۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

 

خودی کو کر بلند اتنا کہ ہر تقدیر سے پہلے
خدا بندے سے خود پوچھے بتا تیری رضا کیا ہے۔

News Desk
News Deskhttps://educationnews.tv/
ایجوکیشن نیوز تعلیمی خبروں ، تعلیمی اداروں کی اپ ڈیٹس اور تحقیقاتی رپورٹس کی پہلی ویب سائٹ ہے ۔
متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین