منگل, نومبر 19, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاقی جامعہ اردو : ڈاکٹر پروفیسر روبینہ مشتاق کو قائم مقام VC...

وفاقی جامعہ اردو : ڈاکٹر پروفیسر روبینہ مشتاق کو قائم مقام VC بنا دیا گیا

کراچی : وفاقی جامعہ اردو کی سینئر پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو ایک بار پھر قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاقی جامعہ اردو کے شعبہ زولوجی کی چیئرپرسن پروفیسر ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو قائم مقام وائس چانسلر تعینات کر دیا گیا ہے ۔

 

ان کی تعیناتی پرو چانسلر کے حکم سے کی گئی ہے جس کا لیٹر وفاقی وزارت تعلیم کے سیکشن افسر شکیل محمود بٹ نے جاری کیا ہے جس میں لکھا ہے اس کے علاوہ سینیٹ کے احلاس کیلئے چانسلر کو سفارش کر دی گئی ہے ۔

 

 

قبل ازیں وفاقی وزارت تعلیم نے دو صفحات پر مشتمل ایک لیٹر جاری کیا جس میں انہوں نے قائم مقام وائس چانسلر ڈاکٹر پروفیسر ضیاء الدین کی تعیناتی کے لیٹر کو واپس لے لیا تھا ۔ جس کے بعد ڈاکٹر ضیاء الدین کو قائم مقام وائس چانسلر کو عہدہ سے ہٹا دیا گیا ۔

 

اس کے علاوہ وفاقی وزارت تعلیم نے گزشتہ دو برس کے مالی و انتظامی امور کو چیک کرنے کیلئے فیکٹ فائنڈنگ انکوائری کمیٹی کی تشکیل بھی دی ہے ۔ کمیٹی ایمرجنسی بنیادوں پر سفارشات مرتب کرے گی اور ذمہ داری کا تعین کرے گی ۔

 

 

انکوائری کمیٹی کے سربراہ سینئر جوائنٹ سیکرٹری ایچ ای عبدالستار کھوکھر ہونگے . اس کے دیگر ممبران میں ناصر شاہ، ڈائریکٹر جنرل، اور بریگیڈیئر سید علی حیدر کاظمی، ریجنل ڈائریکٹر، نمل کراچی کیمپس ‛ پروفیسر ڈاکٹر عبدالعزیز ساحر، ڈین فیکلٹی آف سوشل سائنسز، رکن علامہ اقبال اوپن یونیورسٹی (AIOU) کراچی کیمپس اور ثمینہ درانی، ڈائریکٹر فنانس، ایچ ای سی بھی کمیٹی شامل ہیں ۔

 

حیران کن امر یہ ہے کہ وفاقی وزیر تعلیم کی لا علمی یا اختیارات سے تجاوز ہے کہ تاریخ میں پہلی بار پرو چانسلر نے وائس چانسلر کی تقرری کی ہے ۔ وفاقی اردو یونیورسٹی ایکٹ کیمطابق انہیں وائس چانسلر کی تعیناتی کا کوئی اختیار حاصل نہیں ہے ۔

ماضی میں بھی پرو وائس چانسلر کی جانب سے وائس چانسلر کی تعیناتی کی کوئی نظیر نہیں ملتی ہے ۔ جس کی وجہ سے ایک بار معاملہ قانونی موشگافیوں کی نظر ہونے کا خدشہ موجود ہے ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین