کراچی : صدر انجمن اساتذہ جامعہ کراچی ڈاکٹر صالحہ رحمن نے جامعہ اردو میں تاحال تنخواہوں کی عدم ادائیگی پر تشویش کا اظہار کیا۔
انہوں نے اپنے بیان میں کہا کہ جامعات کا مالی بحران سنگین صورتحال اختیار کر رہا ہے اور ارباب اختیار اس ضمن میں بے حسی کا مظاہرہ کررہے ہیں۔سرکاری جامعات کو بحران کی طرف دھکیل کر مڈل کلاس طبقہ کی اعلیٰ تعلیم کی امیدوں پر پانی پھیرا جا رہا ہے۔
مذید پڑھیں : وفاقی جامعہ اردو : قائم مقام شیخ الجامعہ نے مالی بحران کی زمہ داری HEC پر ڈال دی
انجمن اساتذہ جامعہ کراچی کے معتمد سید فیضان الحسن نقوی کے جاری کردہ بیان میں کہا گیا ہے کہ جامعہ اردو کی انتظامیہ تنخواہوں کی ادائیگی کے لیے اقدامات کرے نہ کے اپنا حق مانگنے والوں کے خلاف اظہار وجوہ کے نوٹس نکالے ۔
ڈاکٹر صالحہ رحمن نے مزید کہا کہ جامعہ اردو کی انتظامیہ اظہار وجوہ کا نوٹس فوراً واپس لے۔ انجمن اساتذہ جامعہ کراچی جامعہ اردو میں اساتذہ کے مطالبات کی بھرپور حمایت کرتی ہے۔