اتوار, ستمبر 15, 2024
صفحہ اولتازہ ترینوفاق المدارس کی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی اپیل

وفاق المدارس کی فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی اپیل

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کی طرف سے فلسطین کے مسلمانوں سے ہر ممکن تعاون کی اپیل فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ، مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی اس مسئلہ کا واحد حل ہے، دنیا میں امن وامان برقرار رکھنے کے لیے عالمی برادری فلسطین کا مسئلہ حل کروائے ، مسلمان حکمران فلسطین کے بارے میں مشترکہ حکمت عملی طے کریں، پوری قوم فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کا ساتھ دے اور خصوصی دعاؤں کا اہتمام کرے : قائدین وفاق المدارس العربیہ پاکستان۔

 

اسلام آباد : وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے عالم اسلام میں فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی حمایت کی اپیل کر دی، قائدین نے مسجد اقصی اور فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کرنے کی ضرورت پر زور دیا، انہوں نے کہا کہ موجودہ دور میں ظلم و ستم اور جبر کے ذریعے نہ کسی کو غلام بنایا جا سکتا ہے اور نہ کسی سر زمین پر قبضہ کیا جا سکتا ہے اس لیے فی الفور مسجد اقصی اور فلسطین کی آزادی کا اعلان کیا جائے ۔ وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے ملک بھر کے مسلمانوں سے فلسطین کے مظلوم بھائیوں کے لیے خصوصی دعاؤں اور ہرممکن تعاون کی بھی اپیل کی ۔

 

تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے صدر مولانا مفتی محمد تقی عثمانی، نائب صدر مولانا انوار احق، ناظم اعلی مولانا محمد حنیف جالندھری سمیت دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں عالم اسلام سے فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کی ہر طرح سے تعاون کی اپیل کر دی ۔

 

انہوں نے کہا کہ مسلمان حکمرانوں اور مسلم معاشروں پر اپنے اپنے دائرہ کار کے حساب سے ذمہ داریاں عائد ہوتی ہیں تمام مسلمانوں کو فلسطین کے معاملے میں اپنا بھر پور اور موثر کردار ادا کرنے کی ضرورت ہے ۔

 

انہوں نے مسلمان حکمرانوں سے مطالبہ کیا کہ وہ فلسطین کے مسئلے پر جلد از جلد مشترکہ حکمت عملی طے کریں ، وفاق المدارس کے قائدین نے کہا کہ آج کے دور میں کسی کو ظلم و ستم سے غلام بنایا جا سکتا ہے اور نہ ہی جبر کے ہتھکنڈوں سے کسی کی سرزمین پر قبضہ کیا جا سکتا ہے ، اس لیے مسجد اقصی اور فلسطین کو فی الفور آزاد قرار دیا جائے ، یہی اس مسئلے کا مستقل اور دیر پا حل ہے ۔

 

انہوں نے کہا کہ فلسطین پر اسرائیل کا قبضہ ختم کروانے کے لیے تمام تر کوششیں بروئے کارلاء جائیں۔ وفاق المدارس کے قائدین نے عالمی برادری پر زور دیا کہ اب وقت آ گیا ہے کہ فلسطین کا مسئلہ مستقل بنیادوں پر حل کیا جائے ورنہ پوری دنیا کا امن و امان ہمیشہ داؤ پر لگا ر ہے گا۔

 

وفاق المدارس العربیہ پاکستان کے قائدین نے فلسطینی مظلوم مسلمانوں کی مدد و نصرت ، شہداء کے درجات کی بلندی ، زخمیوں کی صحت یابی کے لیے خصوصی دعا بھی کی اور ملک بھر کی مساجد و مدارس کے ذمہ داران کے نام بھی ہدایات جاری کیں کہ وہ دعاؤں کا خصوصی اہتمام کریں اور فلسطین کے مظلوم مسلمانوں کے حق میں آواز بلند کریں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین