منگل, ستمبر 17, 2024
صفحہ اولتازہ ترینڈاکٹر پروفیسر ضیاء الدین وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر بحال

ڈاکٹر پروفیسر ضیاء الدین وفاقی اردو یونیورسٹی کے وائس چانسلر بحال

کراچی : سندھ ہائی کورٹ نے وزارت تعلیم اسلام آباد کی جانب سے وفاقی اردو یونیورسٹی میں ڈاکٹر روبینہ مشتاق کو قائم مقام وائس چانسلر مقرر کیے جانے کا 5 اکتوبر کو جاری کردہ نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل کر دیا ۔

 

سندھ ہائی کورٹ نے 21 نومبر کو فریقین کو حاضر ہونے اور جواب جمع کرنے کے نوٹس جاری کر دیئے ہیں ۔ سندھ ہائی کورٹ میں پٹیشنر ڈاکٹر محمد صارم کے وکیل ذیشان عبداللہ ایڈوکیٹ نیعدالت کو بتایا کہ5 اکتوبر 2023 کو جاری ہونے والا وفاقی وزارت تعلیم کا نوٹیفکیشن قوانین کی خلاف ورزی ہے ۔درخواست گزار کے مطابق  یہ اختیار یونیورسٹی کی سینٹ کو حاصل ہے۔

 

 

درخواست میں مزید کہا گیا کہ اس غیر قانونی تقرری کے نتیجہ میں جواب دہندہ نمبر 2 (قائمقام وائس چانسلر) مزید غیر قانونی اقدامات کرتے ہوئے یونیورسٹی سینٹ کے لئے پہلے سے نامزدگیوں میں بد نیتی پر مبنی من پسند رد وب دل کر رہی ہیں۔

 

عدالت نے پٹیشنر کی اپیل منظور کرتے ہوئے ڈپٹی اٹارنی جنرل سمیت دیگر کو 21 نومبر کا نوٹس جاری کرتے ہوئے حکم دیا کہ اس وقت تک پانچ اکتوبر 2023 کا نوٹیفکیشن معطل رہے گا۔

 

ادھر ترجمان وفاقی اردو یونیورسٹی کے جاری کردہ اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ سندھ ہائی کورٹ نے قائم مقام وائس چانسلر جامعہ اردو ڈاکٹر روبینہ مشتاق کی تقرری کا نوٹیفکیشن عارضی طور پر معطل کر دیا ۔ عدالت عالیہ نے ڈاکٹر محمد صارم کی درخواست کی روشنی میں فیصلہ سنایا جو 21 نومبر تک نافذالعمل رہے گا ۔

 

عدالت نے مذکورہ تاریخ کے لئے نوٹس جاری کیے ہیں۔ بقیہ تفصیلات مختصر کورٹ آرڈر میں دیکھی جاسکتی ہیں ۔

متعلقہ خبریں

تبصرہ کریں

مقبول ترین