کراچی : اساتذہ و طلبہ کا فلسطین امن واک، جمعرات 26 اکتوبر دن بارہ بجے خاتون پاکستان کالج تا رعنا لیاقت علی ہوم اکنامکس منعقد ہو گی۔ پروفیسر منور عباس
سندھ پروفيسرز اينڈ ليکچررز ايسوسی ايشن ( سپلا) کے رہنماؤں پروفیسر منور عباس، پروفیسر عصمت جہاں، پروفیسر رسول قاضی، پروفیسر محمد عدیل خواجہ، پروفیسر شبانہ افضل، پروفیسر آصف منیر، پروفیسر حسن میر بحر، پروفیسر نہال اختر،پروفیسر احمد علی خان، پروفیسرمحمد جمال، پروفیسر محمد صدیق، پروفیسر حسین موسیٰ، پروفیسر محمد حامد، پروفیسر ندیم احمد، پروفیسر احسن شیخ، پروفیسر شفق زہرا، سینئر ڈی پی ای مزمل احسن ، پروفیسر کنول مجتبیٰ، پروفیسر بشیر شیخ، پروفیسر نسیمہ کریم و پروفیسر سید جنید علی، پروفیسر آمنہ مقبول، پروفیسر ، پروفیسر تبسم کوثر، پروفیسر سلطانہ سومرو کا مشترکہ اعلامیہ جاری کر دیا ۔
اعلامیہ میں کہا گیا ہے کہ اسرائیل کی جانب سے فلسطین میں ظلم کے پہاڑ توڑے جا رہے ہیں ، نہتی فلسطینی عوام شدید مشکلات کا شکار ہو چکی ہے۔ بحیثیت اساتد ہم کو سب سے زیادہ تشویش بے گناہ انسانوں کے قتل عام سمیت ہسپتالوں اور تعلیمی ادروں کی تباہی پر ہے کئی طالبِ علم اور اساتذہ بھی شہید کییے جا چکے ہیں اور تعلیمی نظام تباہ ہو کر رہ گیا ہے۔
اس صورتحال کے پیشِ نظر ہم نےمظلوم فلسطینیوں کے ساتھ یکجہتی کے لیے جمعرات، 26 اکتوبر دن 12 بجے اساتذہ و طلبہ کا فلسطین امن واک کا اہتمام کیا گیا ہے جس میں طلبا و طالبات سمیت پرائمری استاد سے لیکر یونیورسٹی کے استاد تک شریک ہوں گے ۔