ہفتہ, نومبر 16, 2024
صفحہ اولتازہ ترینآل پاکستان پبلک یونیورسٹیز کا HEC کیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان

آل پاکستان پبلک یونیورسٹیز کا HEC کیخلاف احتجاجی دھرنے کا اعلان

کراچی : آل پاکستان پبلک یونیورسٹیز (APUBTA) کے ہائی ایجوکیشن کمیشن (ایچ ای سی) اسلام آباد کے خلاف احتجاج و دھرنے کی کال دے دی ۔

 

31 اکتوبر کو آل پبلک یونیورسٹی بی پی ایس ٹیچرز ایسوسی ایشن (APUBTA)، جو پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں کے BPS اساتذہ (لیکچررز تا پروفیسرز) کی رجسٹرڈ اور منتخب نمائندہ تنظیم ہے، ہائر ایجوکیشن کمیشن (HEC) اسلام آباد کے دفتر کے باہر ایک پر امن  احتجاج/دھرنا ریکارڈ کروانے جا رہی ہے۔

 

APUBTA گزشتہ تین سالوں سے HEC حکام کے سامنے اپنا مقدمہ پیش کر رہی ہے جس کا ابھی تک کوئی خاطر خواہ فائدہ نہیں ہوا۔ HEC حکام نے APUBTA کی قیادت کے ساتھ سروس سٹرکچر / پروموشن پالیسی سے متعلق 4 تحریری معاہدے بھی کیے ہیں جن پر آج تک عملدرآمد نہیں ہو سکا۔

 

یاد رہے کہ اس ضمن میں قومی اسمبلی اور سینیٹ نے بھی HEC کو جلد سے جلد معاملات کو نمٹانے کے لئے سختی سی ہدایات دی مگر اس پر بھی عملدرآمد نہیں کیا گیا۔ HEC نے اب تک اپنے ہی کیے گئے معاہدوں پر عمل کرنے کے لیے کوئی ٹھوس اقدام نہیں کیا۔

 

یاد رہے کہ BPS ٹیچنگ کمیونٹی پاکستان میں سرکاری ملازمین کا وہ واحد کیڈر ہے، جس کا کوئی سروس سٹرکچر نہیں ہے، جبکہ دیگر تمام سرکاری/سول/ملٹری اور سرکاری ملازمین اس طرح کے حقدار ہیں۔ یہ سب HEC کی غفلت اور پاکستان میں 54000 سے زیادہ BPS یونیورسٹی اساتذہ کے لیے HEC کے آرڈیننس کے سیکشن 10(q) کی خلاف ورزی کی وجہ سے ہے۔

 

مذکورہ بالا ہٹ دھرمی کو مدنظر رکھتے ہوئے APUBTA نے 31 اکتوبر 2023 بروز منگل صبح 11 بجے HEC ، H-9، اسلام آباد کے باہر احتجاج/دھرنا دینے کا فیصلہ کیا ہے، یہ دھرنا جائز مطالبات کی منظوری سے متعلق نوٹیفکیشن کے اجراء تک جاری رہے گا ۔

متعلقہ خبریں

1 تعليق

  1. تمام جامعات صوبائی حکومتوں کے ماتحت ہیں اور اُس صوبے کے پےسکیل اور جامعات کے اپنے قوانین کے تحت ہی ملازمت کرتے ہیں۔ ایچ ای سی کا نا ہی انکی بھرتیوں سے کوئی تعلق اور نہ ہی انکے مراعت سے۔ ایسا کوئی معاہدہ اگر ایچ ای سی افسران نے کیا بھی ہے تو غیر آئینی اور صوبائی خودمختاری کے خلاف ہے۔ لہٰذا اُس پر عمل ایک غیر قانونی کام ہوگا۔ غیر قانونی معاہدہ کو قانون بھی تسلیم نہیں کرتا۔ ABUPTA والے ہم اساتذہ کو استعمال کر رہے لیکن غلط فورم چن رہے۔

تبصرہ کریں

مقبول ترین